ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلادیشیوں نے رمیزراجہ کو جلا ڈالا‎

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا: بنگلہ دیشی شائقین سابق پاکستانی کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے رمیزراجہ سے شدید ناراض ہوگئے ہیں جنہوں نے افغانستان کیخلاف میچ میں سابق پاکستانی کپتان کے منفی تبصروں کے بعد ڈھاکا میں ان کی تصاویر اور پتلے بھی نذر آتش کرنے سے گریز نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی شائقین کواس بات پر اعتراض ہے کہ افغانستان کی غیرضروری حمایت کرتے ہوئے رمیزراجہ نے ان کی ٹیم ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی تضحیک کا نشانہ بنایا اور وہ تبصرے کے دوران بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی عرفیت کو بھی کھل کر مذاق کا نشانہ بناتے رہے جبکہ انہوں نے ملکی ٹریفک نظام کو بھی نہیں بخشا۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان پول اے کے میچ میں رمیز راجہ میچ کے آغاز سے ہی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کی کرکٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔بنگلادیشی شائقین کے مطابق رمیز راجہ نے ان کے ملک کے کھلاڑیوں کے نام بھی بگاڑے اور ساتھ ساتھ ملک میں کھیل کی ترقی کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے کردار پر بھی انگلیاں اٹھائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…