منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش میں رمیز راجہ کے پتلے نذرآش

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی شائقین سابق پاکستانی کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے رمیزراجہ سے ناراض ہوگئے ہیں جنہوں نے افغانستان کیخلاف میچ میں سابق پاکستانی کپتان کے منفی تبصروں کے بعد ڈھاکا میں ان کی تصاویر اور پتلے بھی نذر آتش کرنے سے گریز نہیں کیا۔بنگلہ دیشی شائقین کواس بات پر اعتراض ہے کہ افغانستان کی غیرضروری حمایت کرتے ہوئے رمیزراجہ نے ان کی ٹیم ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی تضحیک کا نشانہ بنایا اور وہ تبصرے کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی عرفیت کو بھی کھل کر مذاق کا نشانہ بناتے رہے جبکہ انہوں نے ملکی ٹریفک نظام کو بھی نہیں بخشا۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان پول اے کے میچ میں رمیز راجہ میچ کے آغاز سے ہی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کی کرکٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔بنگلہ دیشی شائقین کے مطابق رمیز راجہ نے ان کے ملک کے کھلاڑیوں کے نام بھی بگاڑے اور ساتھ ساتھ ملک میں کھیل کی ترقی کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے کردار پر بھی انگلیاں اٹھائیں۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…