ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ کا انگلینڈ پر لاٹھی چارج، 8 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو روندتے ہوئے 8 وکٹوں سے بآسانی ہرا دیا۔ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 124 کا آسان ہدف 13ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنر اور کپتان برینڈن میک کولم نے اننگز کے آغاز ہی سے انگلینڈ کے بولرز پر زبردست لاٹھی جارچ کیا اور برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں میں ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی اور مجموعی طور پر ایک روزہ میچوں کی تیسری تیز ترین نصف سنچری مکمل کی جب کہ میک کولم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے 7ویں اوور میں 100 رنز مکمل کرلئے تاہم میک کولم 105 کے مجموعے پر 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔برینڈن میک کولم کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کین ولیم سن کریز پر آئے جنہوں نے مارٹن گپٹل کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 112 کے مجموعی اسکور پر مارٹن گپٹل ان کا ساتھ چھوڑ کر 22 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کین ولیم سن اور روس ٹیلر نیوزی لینڈ کی کشتی پار لگاتے ہوئے بالترتیب 9 اور 5 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں کرس ووکس نے لیں۔ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ٹم ساو¿تھی کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔قبل ازیں انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 123 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو تو پانچویں اوور میں این بیل 8 کے انفرادی اسکور پر ٹم ساو¿تھی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ 36 کے مجوعے پر ٹم ساو¿تھی کی یارکر نے معین علی کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔ گیرے بیلنس 10 جب کہ کپتان ایون مورگن 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف 98 رنز کی اننگ کھیلنے والے جیمز ٹیلر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ جوز بٹلر 3، کرس ووکس ایک اور کرس براڈ 4 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساو¿تھی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملنے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…