جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ افتتاحی تقریب : قومی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کیخلاف اہم میچ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے کیا جائے گا
دو روزہ تربیتی کیمپ میں ٹیم میں موجود بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی
بھارتی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں بھرپور پریکٹس کی،کیمپ میں کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کر کے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ لائن کو بہتر بنانے کی کوششیں کیں
کپتان مصباح الحق ورلڈ کپ افتتاحی تقریب سڈنی ، مہندر سنگھ دھونی نے میلبورن دیکھی
روایتی حریف ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم معرکہ 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا
سڈنی(قدرت نیوز) ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے وارم اپ میچوں کے فاتح قومی شاہین افتتاحی تقریب کی بدولت آرام کو ترجیح دی ، بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کے لئے کھلاڑی مختصر کیمپ آج سے شروع کریں گے۔ قومی ٹیم اس وقت سڈنی میں موجود ہے ، جہاں ایک روز ہ آرام کے بعد کھلاڑی آج تازہ دم ہو کر پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ، دو روزہ تربیتی کیمپ میں ٹیم میں موجود بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ، گرین شرٹس نے وارم اپ میچوں میں بنگلا دیش اور پھر انگلینڈ کو دلچسپ مقابلوں کے بعد شکست دی تھی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔ کیمپ میں کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کر کے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ لائن کو بہتر بنانے کی کوششیں کیں۔ بھارتی ٹیم اپنے وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف فتح سمیٹ چکی ہے جبکہ اسے آسٹریلیا سے 106 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میلبرون میں دیکھی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی سڈنی سے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ پاک بھارت روایتی حریف ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم معرکہ 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…