ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

کیا حفیظ واقعی انجرڈ ہیں؟

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اچانک انجری اور پھر ورلڈ کپ سے ہنگامی طور پر باہر ہونے پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے اور اب اس حوالے سے دبی دبی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ حفیظ نیپیئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 فروری کو شیڈول ایک روزہ میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ 6 فروری کو برسبین میں شیڈول بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکے۔ یہ انجری جسے ابتدا میں معمولی قرار دیا جا رہا تھا، یکدم اتنی سنگین ہو گئی کہ آل راؤنڈر ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے اور پھر ہنگامی بنیادوں پر اس انجری کو سنجیدہ نوعیت کی قرار دے کر انھیں وطن واپسی کا ٹکٹ تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کیویز کے خلاف میچ کے دوران حفیظ کو بائیں پنڈلی پر چوٹ آئی تھی جسے میڈیکل اصطلاح میں گریڈ ون انجری کہا جاتا ہے جو زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہوتی۔ اس طرح کی انجری کا شکار کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 15 دن میں صحت یاب ہوجاتے ہیں لیکن حفیظ پاکستان آنے سے پہلے ایک ہفتہ نیوزی لینڈ میں گزارنے کے باوجود ’صحتیاب‘ نہ ہو سکے۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اگر ان کا مناسب علاج ہوتا تو وہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ کے علاوہ 6 ہفتوں پر محیط کرکٹ کے سب سے بڑے میگا ایونٹ کے تمام میچزمیں ٹیم کو دستیاب ہو سکتے تھے لیکن ٹیم منیجمنٹ نے محمد حفیظ کو ان فٹ قرار دے کر ناصر جمشید کو کینگروز کے دیس بھجوانے کو فوقیت دی۔ اب اس صورتحال میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں جس میں پہلا یہ کہ کیا حفیظ واقعی انجری کا شکار ہیں۔ ہم سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ حفیظ باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے باعث آئی سی سی کی پابندی کا شکار ہیں اور چھ فروری کو اس سلسلے میں ان کا ٹیسٹ ہونا تھا تاکہ وہ کلیئر ہو سکیں۔ یہاں عین ممکن ہے کہ حفیظ بذات خود اپنے ایکشن سے مطمئن نہ ہوں اور اس ٹیسٹ سے بچنے کا واحد حل انہیں ’انجری‘ ہی محسوس ہوئی ہو اور ہو سکتا ہے کہ ورلڈ کپ سے باہر ہونا ان کا اپنا فیصلہ ہو۔ بیرون ملک دوروں پر قومی ٹیم میں تناؤ اور اختلافات کوئی نئی بات نہیں، تاحال تو ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی لیکن کیا حفیظ کو ان کی مرضی کے مطابق واپس پاکستان بھیجا گیا۔ حقیقت کیا ہے اس کا ابھی تک تو علم نہیں لیکن ورلڈ کپ کے بعد عین ممکن ہے کہ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…