زمبابے نے سری لنکا کوشکست دے دی

12  فروری‬‮  2015

لنکولن  ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے  باآسانی شکست دے کر پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں زمبابوے کا مقابلہ گرین شرٹ سے بھی ہونا ہے اور سری لنکا کے خلاف وارم میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ برڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تو پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا سکی جس کے جواب میں زمبابوے نے مساکدزا کی سنچری کی بدولت ہدف باآسانی 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔زمبابوے کی جانب سے چامو شیبابا 22، سکندر رضا 7 اور  نرینڈن ٹیلر63  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مساکدزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 119 گیندوں پر 117 رنز اور سین ولیم 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے نووان کلسیکارا، سورانگا لکمل اور تلکرانے دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…