معین ہندوستان کو ہرانے کیلئے پرامید

11  فروری‬‮  2015

کراچی  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سیلیکٹر معین خان کے مطابق حالیہ کارکردگی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کے خلاف حاصل سبقت کم ہوگئی ہے اور گرین شرٹس اس مرتبہ ہندوستان کو ہرانے میں کامیاب رہیں گے۔ پاکستان اور ہندوستان پانچ مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں آمنے سامنے آچکے ہیں تاہم ہر مرتبہ جیت ہندوستان ہی کو نصیب ہوئی ہے۔ تاہم معین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں انڈیا سے بدلہ لینے کا یہ بہترین موقع ہے کیوں کہ ہندوستانی ٹیم ویسی نہیں رہی جیسی ہوا کرتی تھی اور ہم انہیں ہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ معین جو ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میں دو مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، نے کہا کہ انڈین ٹیم کی آسٹریلیا میں حالیہ ناقص کارکردگی نےپاکستان ٹیم کے میچ جیتنے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ دو ٹیمیں میدان میں آمنے سامنے اترتی ہیں تو پھر پچھلی کوئی کارکردگی حیثیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم آف اسپنر سعید اجمل کو مس کرے گی کیوں کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان کے لیے بہترین باؤلنگ کررہے تھے۔ تاہم انہوں نے سعید اجمل کے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بہت کرکٹ ہونی ہے اور سعید اس کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ سعید نئے ایکشن کے ساتھ کس طرح باؤلنگ کررہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے خلاف میچ اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…