منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

جعلی ثنا جاوید نے فالوورز کی دوڑ میں اصلی کو بھی مات دے دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو اپنے فیس بک کے جعلی اکانٹ سے محتاط رہنے کیلئے الرٹ کردیا۔اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نام سے بنے 2 فیس بک اکانٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کیا اور بتایا کہ تصاویر میں ایک ثنا کا اپنا جب کہ دوسرا جعلی اکائونٹ ہے۔ثنا جاوید نے انسٹا اسٹوری میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حیران ہوں کہ میرے جعلی فیس بک پیج کو میٹا کی جانب سے کیسے ویریفائی کیا گیا؟اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی وہ مذکورہ جعلی اکاونٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ یا بیان سے گریز کریں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے جعلی اکاونٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا نے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو بھی اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاونٹ سے آگاہ کردیا ہے، جلد ہی فراڈ پیج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔حیران کن بات یہ ہے کہ فیس بک کا جعلی پیج جو کہ ثنا جاوید کے نام سے بنایا گیا ہے، یہ نہ صرف ثنا کا نام اور تصویر استعمال کررہا ہے بلکہ بلیو ٹک کے ساتھ ویری فائیڈ بھی ہے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس جعلی پیج پر ثنا جاوید کے آفیشل پیج سے زیادہ فولوورز موجود ہیں۔ثنا کے جعلی فیس بک پر 1.7 ملین سے زائد فولورز ہیں اور ان کے اپنے آفیشیل پیج پر 1.2 ملین سے زائد فولورز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…