اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

ورلڈکپ: آفریدی ہندوستانی بالادستی ختم کرنے کے لیے پرعزم

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ : اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس حقیقت سے دلبرداشتہ نہیں کہ وہ اب تک ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جارح مزاج آل راﺅنڈر نے کہا ” ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جب کوئی چیز پہلی بار ہوتی ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ دونوں ٹیموں اور دنیا بھر سے اسے دیکھنے کے لیے آنے والے پرستاروں کے لیے اہم میچ ہے ، ان میں توقعات بہت زیادہ ہیں تاہم ہم پراعتماد اور اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو حیران کرسکیں”۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں پریشر کو ہینڈل کرنا جانتی ہیں، ہم نے اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم یہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں جیت سے آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہیں تاکہ ٹورنامنٹ میں ہمارا اعتماد بڑھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اربوں افراد اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ ہر ایک دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلتے دیکھنا چاہا ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کرسکتے۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس میچ کے بعد بھی دونوں پڑوسی ممالک آپس میں مزید میچز کھیلیں گے ” ہم آپس میں بہت زیادہ نہیں کھیلتے، مجھے توقع ہے کہ ورلڈکپ سے باہر بھی ہمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کا موقع ملے گا”۔ اہم کھلاڑیوں کی انجریز اور سعید اجمل کے باہر ہونے کے باوجود آفریدی کو یقین ہے کہ کوئی ٹیم پاکستان کو ہلکا نہیں لے گی ” ہم کسی بھی اچھے دن ہر ٹیم کو حیران کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ہمارے اندر اعتماد ہے کہ ہم بہترین ٹیم ہیں اور ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے”۔ آفریدی نے 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو موجودہ اسکواڈ سے زیادہ مضبوط قرار دیا ” اس وقت کی ٹیم سنیئرز اور جونیئرز کا امتزاج تھی، آج کی ٹیم میں بھی کچھ باصلاحیت نوجوان شامل ہیں اور ہم ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں”۔ خیال رہے کہ یہ آفریدی کا آخری ورلڈکپ ہے جس کے بعد انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…