منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ میں مسلسل تیسرے سال بھی ’’محمد‘‘ سب سے مقبول بچوں کا نام

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانیہ میں محمد نام مسلسل تیسرے سال بھی نومولود لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام قرار پایا ہے۔

انگلینڈ اور ویلز کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران ہزاروں والدین نے اپنے بچوں کا نام محمد رکھا، جس سے یہ نام ایک بار پھر مقبولیت کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں تقریباً 6 ہزار نومولود لڑکوں کو محمد کا نام دیا گیا، جو دوسرے نمبر پر موجود نوح (Noah) کے مقابلے میں تقریباً دو ہزار زیادہ ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں دونوں ناموں کے درمیان فرق بھی مزید بڑھ گیا، جس سے محمد نام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت واضح ہوتی ہے۔

اس سال لڑکوں کے دیگر مقبول ناموں میں لیو (Leo) تیسرے اور لوکا (Luca) چوتھے نمبر پر رہے، جبکہ آرتھر، اولیور اور جارج درجہ بندی میں نیچے چلے گئے۔

دوسری جانب لڑکیوں کے ناموں میں اولیویا (Olivia) مسلسل اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد لِلی (Lily)، امیلیا (Amelia)، اسلا (Isla) اور فلورنس (Florence) مقبول ترین ناموں میں شامل رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں محمد نام 2016 سے مسلسل ٹاپ 10 میں شامل ہے، جبکہ 1997 میں پہلی مرتبہ ٹاپ 100 میں جگہ بنانے کے بعد اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں مسلم آبادی میں اضافہ، ثقافتی تنوع اور اسلامی ناموں کو ترجیح دینے کا رجحان محمد نام کی مسلسل مقبولیت کی اہم وجوہات ہیں۔ اندازوں کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 40 لاکھ ہے، جو ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 6 فیصد بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…