بیٹی کی فحش ویڈیو وائرل ہو جانے پر ماں بیٹی دونوں نے خودکشی کر لی‎‎

31  مارچ‬‮  2021

نئی دہلی ، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )بھارت میں سابقہ محبوب نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی فحش ویڈیو شیئر کردی ، شادی شدہ زندگی متاثر ہونے اور بدنامی کے خوف سے لڑکی اور اس کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جس میں فحش ویڈیو

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کی وجہ سے ایک ماں بیٹی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔مقامی پولیس تھانہ سے متصل ایک گائوں میں گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی 40 سالہ والدہ اور اس کی 22 سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں۔ اس واقعے کے بارے میں پولیس نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی کی دسمبر میں شادی ہوئی تھی۔ تاہم ، اس لڑکی کا سابقہ دوست ، جس کا نام ستیام ہے وہ اس کو شادی کے بعد بھی ہراساں کرتا تھا۔ 22 مارچ کی رات میں ستیام نے لڑکی کو اپنی اور اس کی ایک فحش ویڈیو بھیجی ، پھر اس نے یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے لڑکی کے شوہر کو بھی بھیج دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کو مستقل بلیک میل کررہا تھا اور کہتا تھا کہ وہ اس کے شوہر کو ان کے سابقہ تعلقات کے بارے میں سب کچھ بتادے گا۔ ملزم نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور اسے فحش ویڈیو بنانے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد ملزم نے

ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ رہنے پر بھی مجبور کررہا تھا۔ جب لڑکی نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا تو اس نے ویڈیو کلپ اس کے شوہر کو بھیج دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس ویڈیو کلپ کی وجہ سے اس لڑکی کے

اپنے شوہر سے تعلقات متاثر ہوئے اور دو دن تک لڑکی اور اس کی والدہ گھر سے باہر نہیں نکلیں اور دو دن کے بعد ان کی لاشیں ملیں۔ ملزم ستیام پر جرم ثابت ہوگیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔دوسری جانب امریکا کی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا

ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے۔امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفر آرکیوری نے برطانوی اخبار سنڈے مرمر کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں

مبتلا تھیں اور جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔جینیفر نے کہا وہ بورس جانسن سے بے انتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دورں کے

دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے۔امریکی خاتون نے مزید کہا کہ بورس جانسن کے ساتھ ‘رومانوی تعلق’ 2012 سے 2016 تک محیط رہا تاہم برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث مزید نہ چل سکا۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اس بیان پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…