جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حرم مکی میں زمزم تقسیم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی  وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کے دوبارہ شروع ہوتے ہی  عالمی وبا کے ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئی اہم ترین اقدامات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اور معروف ترین شخصیت  ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے حرمِ مکی میں

اس بار کورونا ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے عمرہ زائرین کی خاطر  زمزم کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے ریڑھیوں کا انتظام کیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے   حرم کے درمیان زمزم کی بوتلیں اور ان کی سپلائی کو بہتر اور یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کے ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے حرم کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں زمزم کی بوتلوں کی سپلائی جاری رہنی چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے زمزم سپلائی کرنے والے ادارے کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین حرم کو زمزم پلانا بہترین کام ہے جسے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا جارہاہے۔ حرمین انتظامیہ کا کہناہیکہ عمرہ زائرین اور مقامی زائرین کے لیے راستے بنادیے گئے ہیں۔نماز ادا کرنیوالوں کے لیے حصے مخصوص کردیے گئے ہیں۔ ایس او پیز کے تحت ہی اب عمرے کا طریقہ کار ایسا کردیا گیا ہے کہ جو بھی عمرہ کیلیے حرم میں داخل ہوگا وہ ایک مخصوص طریقہ کار کو اپناتے ہوئے عمرہ ادا کرے گا۔اس طریقہ کار کے تحت عمرہ زائرین ایک ہی بار میں تمام مراحل طے کرتے ہوئے حرم سے باہر  نکلیں گے  ، حجر اسود کے ارد گرد کا ایریا بند کردیا گیا ہے۔ یہ ایس او پیز ملکی اور غیر ملکی تمام زائرین کے لیے بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…