پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب ایک صحابی کا پاؤں آپ ﷺ کے پاؤں پر آ گیا تو آپ ﷺ نے اسے ’چھڑی‘ مار دی! پھر کیا ہوا؟ حیات طیبہﷺ کا ایسا سبق آموز واقعہ جو آپ کی بھی زندگی بدل کے رکھ دے گا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایمان افروز واقعہ سنایا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب حنین کی جنگ میں شکست ہوئی تو صحابہ بھاگنے لگے، ایک صحابی کا پاؤں بھاگتے ہوئے آپ ﷺ کے پاؤں پر آ گیا۔ صحابی کے پاؤں میں جنگ میں پہننے والا سخت جوتا تھا جو آپ ﷺ کے پاؤں پر پڑاتو آپ ﷺ نے صحابی کو ’چھڑی‘ مار دی اور

صحابی سے کہا ’ارے! تم نے تو میرا پاؤں ہی مسل دیا‘ ۔ صحابہ اس وقت جان بچا کر بھاگ رہے تھے جب اس صحابی کے کان میں آواز پڑی تو وہ کہنے لگے کہ بس اب میری خیر نہیں، اب کوئی نہ کوئی وحی میرے بارے میں آئے گی کہ میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو دکھ پہنچایا اور ان کے پاؤں پر پاؤں مار دیا، صحابی ساری رات نہ سو سکے اور سوچتے رہے کہ صبح میرے بارے میں وحی آئے گی ۔ مولانا طارق جمیل نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحابی بیان کرتے ہیں کہ صبح فجر کی نماز کے وقت اعلان ہو ا کہ جس کا پاؤں نبی ﷺ کے پاؤں پر پڑا تھا وہ دربار رسالت میں حاضر ہو ‘ صحابی نے کہا کہ میری ہائے نکلی اور کہنے لگا وہی کام ہوا جس کا مجھے ڈر تھا ، ضرور نبی ﷺ کے پاس میرے بارے میں کوئی بڑا حکم آیا ہوا ہوگا۔ صحابی جب دربار رسالت ﷺ میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے صحابی کو دیکھ کر مسکرائے اورفرمایا کہ ’’میرے بھائی! کل میں نے آپ کو چھڑی ماری تھی‘ اس پر معافی مانگنے کیلئے آپ کو بلایا ہے۔ یہ 60 ساٹھ اونٹنیاں میری طرف سے تحفے میں قبول کریں ، امید ہے اب آپ مجھے معاف فرما دیں گے‘‘۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آپ ﷺ کی چھڑی صحابی کو اس جگہ لوہے کی ذرہ پر لگی جہاں تلوار اثر نہیں کرتی لیکن آپ ﷺ نے 60 اونٹیناں دیں اور معافی علیحدہ مانگی ‘ یہ آپ ﷺ کا حسن اخلاق، برداشت اور درگزر ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ نے ہمیشہ معاف فرمانا اور درگزر کرنا نہیں بھولا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…