ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

اگر آپ دنیا کے کامیاب ترین انسانوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں زندگی سے نکال دیں ، مولانا روم ؒ کےفرامودات‎سے فائدہ اٹھائیں

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرید نے مولانا روم سے چند سوالات پوچھے جن کے انہوں نے بہت خوبصورت مختصر اور جامع جوابات عطا فرمائے جو بالترتیب پیشِ خدمت ہیں:1- زہر کسے کہتے ہیں؟ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زائد ہو، وہ ہمارے لئے زہر ہے خواہ وہ قوت و اقتدار ہو، دولت ہو،

بھوک ہو،انانیت ہو، لالچ ہو، سستی و کاہلی ہو، محبت ہو، عزم و ہمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔2- خوف کس شئے کا نام ہے؟غیر متوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک ایڈونچر ایک مہم جوئی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔3- حسد کسے کہتے ہیں؟دوسروں میں خیر اور خوبی کو تسلیم نہ کرنے کا نام حسد ہے۔ اگر ہم اس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رشک اور انسپائریشن بن کر ہمارے لئے ایک مہمیز کا کام انجام دیتی ہے۔4- غصہ کس بلا کا نام ہے؟جو امور ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں، ان کو تسلیم نہ کرنے کا نام غصہ ہے۔ اگر ہم تسلیم کر لیں تو عفو درگزر اور تحمل اس کی جگہ لے لیتے ہیں۔5- نفرت کسے کہتے ہیں ؟کسی شخص کو جیسا کہ وہ ہے، تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اسے تسلیم کر لیں تو اسے محبت کہیں گے۔یہ وہ چند نکات ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں ۔ یقین جانیں کہ زندگی اس قدر آسان ہے کہ بس ، مگر ہوتا یہی ہے کہ ہم خود اسے مشکل سے مشکل بناتے جاتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…