80سے 150ویں منزل کے رہائشی اذان کے دو منٹ کے بعد افطار وسحر کریں، دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کے رہائشی ایک وقت میں سحر وافطار نہیں کرتے بلکہ فلور نمبر کے حساب سے ان کے افطارو سحر کے اوقات مختلف ہیں۔
دبئی کے اسلامی امور کے ادارے نے برج خلیفہ کے رہائشیوں کے لئے ان کے رہائشی فلور کے حساب سے سحر وافطار کے اوقات کا تعین کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق 160منزلہ ٹاور کے تمام رہائشی ایک وقت میں افطار وسحر نہیں کرسکتے۔ اعلامیہ میں پہلی سے 80ویں منزل کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دبئی میں فجر اور مغرب کی اذان کے وقت افطار وسحر کریں۔ منزل نمبر80سے 150کے رہائشی دبئی میں اذان کے دو منٹ کے بعد افطار وسحر کریں گے جبکہ 151ویں منزل سے اوپر کے رہائشی دبئی کی اذان سے 3منٹ کے بعد افطار کریں گے جبکہ فجر کی اذان سے 3منٹ پہلے کھانے پینے سے رک جائیں گے۔ اسلامی امور کے مفتی ڈاکٹر احمد عبد العزیز الحداد نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی منزل کے رہائشیوں پر سورج زیادہ تاخیر سے غروب ہوتا ہے جبکہ بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے ان کے ہاں فجر اور اشراق کا وقت پہلے ہوجاتا ہے۔ انہو ں نے کہا برج خلیفہ کے رہائشیوں کے افطار وسحر کے اوقات کا تعین احادیث کی روشنی میں کیا گیا ہے جس کے مطابق روزہ دار سورج غروب ہونے کا یقین کرلے۔ 80سے 150ویں منزل کے رہائشی اذان کے دو منٹ کے بعد افطار وسحر کریں، دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کے رہائشی ایک وقت میں سحر وافطار نہیں کرتے بلکہ فلور نمبر کے حساب سے ان کے افطارو سحر کے اوقات مختلف ہیں۔