جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

فولادی اعصاب کے مالک قائد اعظم کو زندگی میں کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا سوائے 2بار کے ۔۔ وہ دو مواقع کون سے تھے ؟ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

datetime 31  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ مضبوط قوت اراداری کے مالک تھے ۔ آپ ؒ کو زندگی میں کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا سوائے 2بار کے ۔ایک بارتب جب انہیں ان کی چہیتی زوجہ کی قبر پر مٹی ڈالنے کا کہا گیا اور ایک باراگست 1947 میں کہ جب وہ آخری مرتبہ اپنی شریکِ حیات کی قبر پر تشریف لائے تھے۔

20فروری 1929 بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح دوسری زوجہ مریم جناح المعروف رتی جناح کی 87 ویں برسی ہے۔ رتن بائی 20 فروری 1900کو پیدا ہوئیں وہ قائداعظم محمد علی جناح ؒکی دوسری بیوی تھیں آپ نے شادی کے وقت مذہب تبدیل کرکےاسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام مریم جناح رکھا گیا تھا۔رتی جناح کپڑے ے معروف تاجر سرڈنشا پٹیٹ کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ان کا خاندان کپڑے کی صنعت سے وابستہ تھا۔رتی جناح کو ادب اور سیاست سےانتہائی شغف تھااور ان کے انہی مشاغل کی وجہ سے ان کی ملاقات قائداعظم ؒسے ہوئی۔قائد اعظم ؒاور رتی جناح کی شادی 19 اپریل 1918 کو بمبئی میں ہوئی جس میں صرف قریبی احباب کو مدعوتھے۔ رتی جناح کو قائداعظم ؒ کی جانب سے شادی کی انگوٹھی ملی تھی جو راجہ صاحب محمودآباد نے قائداعظم ؒ کو تحفے میں دی تھی۔برصغیر کی بدلتی سیاسی صورتحال اور قائد اعظم کی مصروفیات میں کئی گنا دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کاباعث بنا ۔دو سال بیمار رہنے کے بعد رتی جناح 20 فروری 1929 کو وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔رتی جناح کے بطن سے قائد اعظمؒ کی صرف ایک اولاد ان کی بیٹی دینا جناح ہیں‘ جو کہ تقسیم کہ وقت ممبئی میں اپنے سسرال میں آباد تھیں اور ابھی وہیں آباد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…