اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے مزارات پر روایتی حلیے میں ملنگ تو دیکھے ہوں گے جن کےبارے عمومی رائے یہی ہوتی ہے کہ یہ دنیاوی تعلیم سے بے بہرہ ہیں مگر اس ملنگ کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے جو کہ امریکی شہری ہونے کے ساتھ ساتھ امریکی ریاست میامی کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی اے تک تعلیم حاصل کر چکا ہے۔یہ ملنگ آج کل لاہور کے ایک دربار پراپنی زندگی گزار رہا ہے۔ملنگ کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد
اسلام اور پاکستانی ثقافت سے متعلق جاننے کا شوق اسے امریکہ سے پاکستان لے آیا۔ پاکستان پہنچنے پر اس نے دین اسلام کا مطالعہ کیا جس کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس نے اسلام قبول کر لیا اور مستقل طور پر پاکستان میں سکونت اختیار کر لی اور صوفی ازم کی راہ میں چل پڑا۔ملنگ نے بتایا کہ مزار پر آنے والے اکثر افراد اسے نشے کا عادی فرد سمجھتے ہیںاس کے مطابق لوگ اسلام کے مفہوم سے بخوبی آشنا نہیں جوامن و آشتی اور محبت کا دین ہے۔