بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوان قیدی

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاتاری بادشاہ امیر تیمور ایک عظیم فاتح تھا۔ اُس نے بڑے بڑے طاقت وَر بادشاہوں کو شکست دے کر ایک ملک کے بعد دوسرا ملک فتح کیا اور اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتا ہؤا ایک دن ترکی کی حدود میں پہنچ گیا، جہاں ہول ناک جنگ چھری، جس کے نتیجے میں ترکوں کو شکست ہوئی اور بے شمار ترکوں کو قیدی بنا لیا گیا۔ اُس دَور میں جنگی قیدیوں کی سزا صرف موت تھی۔

اُن قیدیوں میں سے ایک نوجوان قیدی نے تیمور بادشاہ سے ملاقات کی درخواست کی۔ بادشاہ نے اُس قیدی سے ملنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ قیدی کو تیمور کے سامنے زنجیروں میں جکڑ کر لایا گیا۔ سب لوگ بادشاہ کے سامنے ہمیشہ سر جھکا کر کھڑے تھےاوروہ نوجوان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا رہا۔ بادشاہ اُس نوجوان کی جرأت دیکھ کر بہت حیران ہؤا، لیکن اُس نے نوجوان کو بولنے کی اجازت دی۔ نوجوان نے کہا، ” تیمور! تم نے ہماری سلطنت پر حملہ کیا ہے، حالانکہ ہم نے تمھارا کچھ نہیں بگاڑا تھا۔ تم نے اللہ تعالیٰ کی بے شمار مخلوق کا خون بہایا ہے۔ تم نے ترکوں کا نہیں، بلکہ اسلام کے شیدائیوں کو ہلاک کیا ہے۔ تم نے یہ سب اِس لیے کیا ہے تاکہ تم ثابت کر سکو کہ تم دنیا کے فاتح ہو۔ میری زندگی چاہے مختصر ہو، لیکن تمھیں بھی ایک دن مرنا ہے اور خالقِ حقیقی کو منّہ دکھانا ہے۔ بتاؤ، تم اُس وقت اللہ کے دربار میں اپنے مظالم کی کیا وجہ بتاؤ گے؟”جو لوگ وہاں موجود تھے، وہ ڈر رہے تھے کہ تیمور اِس بہادر سپاہی کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔ وہ اندر ہی اندر افسوس کر رہے تھے کہ اِتنا بہادر اور نوجوان سپاہی ناحق مارا جائے گا۔ واقعی وہ نوجوان اپنی موت کو خود دعوت دے رہا تھا۔ امیر تیمور کے دربا میں سنّاٹا چھا گیا۔

آج تک کسی شخص میں اِتنی جرأت نہ ہوئی تھی کہ امیر تیمور کو اِس طرح مخاطَب کرتا۔قیدی سانس لینے کے لیے رکا اور اِدھر اُدھر دیکھنے لگا۔ پھر اُس نے اپنے سر سے خول اتارا۔ سب لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ کوئی مرد نہیں، بلکہ عورت تھی، جس نے امیر تیمور سے اِتنی دیدہ دلیری سے بات کی۔ تیمور خود بھی بہت حیران تھا۔ اُس عورت نے کہا، ” ہم ایسی قوم ہیں، جس کی عورتیں حقیقتاً بہادر ہوتی ہیں، حالانکہ عورتوں کوکمزور اور بے کس سمجھا جاتا ہے۔اِس بہادر قوم کے جیالے لوگوں کا خیال کرو جن کو تم تباہ وبرباد کر رہے ہو”۔”تیمور کا سر شرم سے جھک گیا۔ اُس نے تمام قیدی رہا کر دیئے۔ امیر تیمور پر بہادر عورت کی تقریر کا اِتنا اثر ہؤا کہ اُس نے اُس عورت کو ملکہ بنایا۔ اِس طرح تیمور نے ایک عام ترک عورت سے شادی کر لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…