پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’اللہ کی قسم !جناحؒ تو اللہ کا ولی ہے‘‘

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب برصغیر کی معروف روحانی و مذہبی شخصیت نےمقدس اشیا قائداعظمؒ کو تحفے میں بھیجی
وہ شخصیت کون تھی اور کیوں مقدس اشیا قائدؒ کو تحفے میں دیں۔۔بانی پاکستان کی عقل و دانش کا حیر انگیز واقعہ
برصغیر پاک و ہند کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت حضرت پیر جماعت علی شاہؒ نے ایک بار قائداعظم محمد علی جناح ؒ کو قرآن پاک،

جائے نماز اور تسبیح تحفے میں بھیجی ۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے نہایت ادب اور محبت سے یہ تینوں تحفے وصول اور قبول کئے ۔ بانی پاکستان نے تحفوں کے جواب میں ایک خط حضرت پیر جماعت علی شاہؒ کو تحریر کیا۔ خط میں بانی پاکستان نے پیر صاحبؒ تحفہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور عرض کی کہ حضورمیں جانتا ہوں کہ آپؒ نے یہ تین مقدس اشیا تحفے میں مجھے کیوں بھیجی اور ان کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ آپؒ نے قرآن پاک اس لیے بھیجا کہ میں پڑھ کر اللہ کے احکامات کو جانوں اور اسے نافذ کروں، اور جائے نماز اس لیے بھیجا کہ جو آدمی اللہ کی اطاعت نہ کرے اس کی اطاعت اس کی قوم بھی نہیں کرتی، اور تسبیح اس لیے بھیجی کہ میں آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجوں کہ جو درود شریف نہیں پڑھتا اس پر اللہ کی رحمت نہیں ہوتی۔خط حضرت پیر جماعت علی شاہ ؒ کو موصول ہوا ۔ آپ ؒ نے بانی پاکستان کا خط کھولا اور پڑھنا شروع کر دیا۔ خط پڑھنے کے بعد حضرت پیر جماعت علی شاہ ؒنے فرمایا۔ اللہ کی قسم ، محمد علی جناح اللہ کے ولی ہیں۔ اسے کیسے پتہ لگا کہ یہ تحفے میں نے اسی نیت سے بھیجے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…