پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جنازہ

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‮ ایک دن ایک معروف کمپنی کے ملازمین اپنے دفترپہنچے توان کی نظردروازے پرلگے ایک نوٹس پرپڑی ۔اس پرلکھاتھا،کل رات وہ شخص جوکمپنی کی اورآپ کی بہتری اورترقی میں رکاوٹ تھاانتقال کرگیاہے ۔آپ سے درخواست ہے کہ اس کی آخری رسومات اورجنازے کے لیے کانفرنس روم میں تشریف لے چلیں جہاں اس کامردہ جسم رکھاہے ،یہ پڑھتے ہی پہلے توسب اداس ہوگئے کہ ان کا ایک ساتھی ہمیشہ کے لیے ان سے جداہوگیاہے

لیکن چندلمحوں بعدہی انہیں تجسس نے گھیرلیاکہ وہ کون ساشخص تھاجوان کی کمپنی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھااس شخص کودیکھنے کے لیے سب تیزی سے کا نفرنس روم کی جانب ہولیے ۔کانفرنس روم میں ملازمین کااتناہجوم تھاکہ سیکورٹی گارڈ ز کوان لوگوں کوکنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرناپڑیں ۔لوگوں کاہجوم تھاکہ قابوسے باہرہواجارہاتھا۔ہرشخص یہ سوچ رہاتھاکہ سامنے پڑی چادرکے نیچے وہ کون ساشخص ملفوف ہے جومیری کارکردگی اورترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا،تجسس تھاکہ بڑھتاہی چلاجارہاتھا۔بالآخرکمپنی کےمالک نے ملازمین سے کہاکہ وہ ایک ایک کرکے آگےجاسکتے ہیں اورکفن پوش کادیدارکرسکتے ہیں ۔ایک ایک کرکے متجسس ملازمین کفن کےقریب آتے !کفن کی بالائی چادراٹھاتےاورجونہی اس میں جھانکتے دنگ ہوکررہ جاتےان کی زبانیں گویاتالوسے چپک کررہ جاتیں،ایک ایک کرکےوہ سب کفن کے گردجمع ہوگئے اورسب کے سب گویاسکتے میں تھے یوم معلوم ہوتاتھا۔ جیسے کسی نے ان کے دل پرگہری ضرب لگائی ہو۔دراصل کفن میں ایک آئینہ رکھاہواتھاجوبھی کفن کے اندرجھانکتاوہ اپنے آپ کودیکھتا!آئینے کے ایک کونے پرتحریرتھا’’دنیامیں صرف ایک شخص ہے جوآپ کی صلاحیتوں کومحدودکرسکتاہے

یاآپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتاہےاوروہ شخص آپ خودہیں‘‘آپ کی زندگی میں تبدیلی آپ کے باس کے تبدیل ہونے سے ،آپ کے دوست احباب کے تبدیل ہونے سے ،آپ کی فیملی کے تبدیل ہونے سے ،آپ کی کمپنی کے تبدیل ہونے سے ،آپ کی رہائش کے تبدیل ہونے سے ،یاآپ کے میعارزندگی کے تبدیل ہونے سے نہیں آتی،آپ کی زندگی میں اگرتبدیلی آتی ہے توصرف اس وقت جب آپ اپنی صلاحیتوں پراعتبارکرناشروع کردیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…