ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نپولین کی فوج کے دو سو فوجیوں کے ڈھانچے

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں تعمیراتی کام کے دوران نیپولین بوناپارٹ کی فوج کے دو سو فرانسیسی فوجیوں کے ڈھانچے نکالے گئے ہیں۔فرینکفرٹ شہر کی منصوبہ بندی کے سربراہ اولف کیونٹز کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سنہ 1813 میں روس سے پسپا ہونے والی نیپولین کی گرینڈ آرمی میں شامل تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ فوجی جنگ کے دوران زخمی ہونے یا ’ٹائفس‘ یعنی ایسا بخار جس میں مریض کو بخار کے علاوہ شدید سر درد لاحق ہوتا ہے کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔اولف کیونٹز کے مطابق سنہ 1813 میں فرینکفرٹ کے قریب لڑی جانے والی ان جنگوں میں15 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ ڈھانچے شہر کے مغربی ضلعےروئڈلہیم سے ملے ہیں۔فرینکفرٹ میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کی ڈائریکٹر آندریا ہیمپل نے بتایا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ انتہائی عجلت میں بہت زیادہ تعداد میں قبریں کھودی گئی تھیں۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’متاثرین کے تابوتوں کو مشرق سے مغرب کے روایتی انداز کی بجائے جنوب سے شمال کی سمت میں ایک صف میں دفن کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھیں جلدی میں دفن کیا گیا تھا۔‘تقریباً 30سے زائد ڈھانچوں کو نکالا جا چکا ہے اور توقع ہی کہ دیگر کو آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں نکال لیا جائے گا۔خیال رہے کہ نپولین کی چھ لاکھ فوجیوں پر مشتمل فوج نے جون 1812 میں حملہ کیا تھا اور ستمبر میں ماسکو پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم انھیں شدید جانی نقصان بھی کاسامنا بھی ہوا اور شکست کے بعد واپس لوٹنا پڑا تھا۔اس بارے میں قیام ہے کہ حملہ کرنے والی فوج کی کل تعداد میں سے صرف 90 ہزار فوجی ہی فرانس واپس لوٹ پائے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…