پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کس طرح ایک غیر ملکی جاسوس کی بیٹی معروف پاکستانی کرکٹر کی بیوی بنی؟

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1983ملبورن آسٹریلیا میں پیدا ہونیوالی شنیرا تھامسن ایک نجی تقریب میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شریک تھی ، اچانک اسے اپنے عقب میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا ، اس نے پلٹ کر دیکھا تو حیران رہ گئی ، اس کے سامنے دنیائے کرکٹ کے عظیم پاکستانی بائولر سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کھڑے تھے۔ وسیم اکرم اپنے دوست کے ہمراہ میزبان کی دعوت پر

جو کہ شنیرا کا بھی دوست تھا تقریب میں شریک تھے۔ وسیم اکرم پہلی ہی نظر میں اس بلی آنکھوں والی گوری شنیرا تھامسن کو دل دے بیٹھے تھے، بہانے سے اس کے قریب جا کر بات کرنا کا دل چاہا تو دل پر قابو نہ رکھ سکے ۔ باتوں باتوں میں دونوں نے محسوس کیا کہ اس پہلی ملاقات میں دونوں بلا جھجک آسانی سے ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے اس سے رابطے کیلئے نمبر مانگ لیا اور موبائل کے ذریعہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک نہایت دلکش شام ملبورن پہنچنے پر وسیم نے شنیرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پیشے کے اعتبار سے فلن تھراپسٹ اور ماہر تعلقات عامہ شنیرا تھامسن نے حیران کن جواب دیا۔ اس نے کہا کہ میری شادی کا فیصلہ میرے والدین کرینگے۔ وسیم اکرم حیران رہ گئے کہ ایک مغربی معاشرے میں پلی بڑھی خاتون اندر سے مشرقی نکلے گی اور اپنی شادی کا فیصلہ والدین کی رضامندی سے لینے کا اظہار کر دے گی۔ شنیرا کے والدمسٹر تھامسن پیشہ کے اعتبار سے جاسوس ہیں جو ایک پرائیویٹ ڈیٹیکٹو ایجنسی چلاتے ہیں۔ وسیم اکرم سے ملاقات کے بعد انہوں نے بیٹی کو بلا کر اس کے پسند کردہ شخص پر اعتماد کا اظہار کیا اور یوں شنیرا وسیم اکرم کی زندگی کی ساتھی بن گئی۔ شنیراکی وسیم اکرم سے شادی اسلامی رسوم و رواج کے مطابق ہوئی۔

معروف پاکستانی بلے باز اور مبلغ سعید انور نے شنیرا تھامسن کو کلمہ پڑھایا اور 12اگست کو لاہور میں ہونے والی رسم نکاح کی تقریب میں دونوں کا نکاح پڑھوایااور یوں شنیرا تھامسن شنیرا وسیم اکرم بن گئی۔ گزشتہ سال عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام سے خصوصی نشست کے دوران وسیم اکرم کے ہمراہ شنیرا بھی شریک ہوئیں۔ شنیرا نے نہایت دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ

1992کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ جو کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا کے دوران میں صرف 7یا آٹھ برس کی تھی اور گھر پر موجود میچ سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ میں کسی ٹیم کی حمایت نہیں کر رہی تھی بلک چوکوں ، چھکوں اور کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کا مزہ لے رہی تھی ، جب کوئی آئوٹ ہوتا تو میں ٹی وی سکرین کے سامنے اچھلنے لگ جاتی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ

جو شخص انگلینڈ کی وکٹوں کے پڑخچے اڑا رہا ہے کہ وہ کل میرا شوہر بن جائے گا۔ وسیم اکرم کی شنیرا سے یہ دوسری شادی ہے ۔ ان کی پہلی شادی ایک ماہر نفیسات ہما سے ہوئی تھی جو بیماری کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں۔ ہما سے وسیم اکرم کے دو بیٹے ہیں جبکہ  شنیرا کے ہاں بھی ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ دونوں میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی سے خوش اور بچوں کے ہمراہ نہایت آرام سے زندگی گزار رہے ہیں۔

 

waseem akram and his wife

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…