جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

جو کرتا ہے تو چھپ چھپ کر اہل جہاں سے,کوئی دیکھ رہا ہے تجھے آسمان سے

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد میں ایک بدمعاش نے ایک عورت کو پکڑ لیا اور خنجر نکال کر اسکے گلے پر رکھ دیا لوگ دور سے ڈر سہم کر تماشہ دیکھ رہے تھے مگر کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ اس عورت کو اس بدمعاش کی چنگل سے آزاد کراتے۔اتنے میں ایک بزرگ کا وہاں سے گزر ہوا

وہ اس بدمعاش کے قریب ہوۓ اسکے کان میں کچھ کہا اور آگے بڑھ گئے.اس بدمعاش پر لرزہ طاری ہوگیا اور ایک دم بے ہوش ہوکر گر پڑےخنجر ہاتھ سے گرگیا اور وہ عورت وہاں سے بھاگ گئ لوگ بھی سارے حیران تھے کہ یہ کیا ماجرہ ہوا جب یہ بدمعاش ہوش میں آے تو لوگوں سے اس بدمعاش نے پوچھا کہ ” یہ بزرگ کون تھے ” خاضرین میں کسی نے پکار کرکہا ” زمانے کے ولی اللہ سیدنا بشر حافی “وہ بدمعاش بولا انہوں نے میرے کان میں کہا ” تیرے اس فعل کو اللہ بارک اللہ دیکھ رہا ہے ” میں خوف سے کانپ اٹھا اور مجھ پر لرزہ ہوگیا مجھے احساس ہوا کہ میں کتنا بے شرم اور بے غیرت ہوں کہ مجھے میرا رب دیکھ رہا ہے اور میں پھر بھی بے حیائی کا کام کررہاہوں۔ بس مجھے اس احساس نے تڑپا کرگرایا اور میں بے ہوش ہوگیا،کہتے ہیں کہ وہ بدمعاش نہایت چیخیں مار مار کر روتا تھا کہ خوف کی وجہ سے اسکو بخار ہوا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اسکی وفات ہوگی۔عورت سے محبت کرنے والا محبوبہ کی موجودگی میں غیر عورت پر ہرگز نظریں نہیں ڈالتا ہم کیسے عاشق ہیں کہ اللہ اور رسول سے محبت کے دعویں بھی کرتے ہیں اور گناہوں پر قائم بھی رہتے ہیں..*جو کرتا ہے تو چھپ چھپ کر اہل جہاں سے**کوئی دیکھ رہا ہے تجھے آسمان سے*

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…