عید قریب آ رہی تھی حضرت علیؓ کی صاحبزادی امّ کلثومؓ نے بیت المال کے خازن علی بن ابی رافع سے کہلوایا۔ سنتی ہوں بیتُ المال میں ایک نہایت قیمتی ہار موجود ہے۔ کیا آپ اسے صرف عید کے دن کے لیے مجھے عنایت فرما سکتے ہیں، عید کے دوسرے دن واپس کردوں گی! ” خازن نے یہ ہار بھیج دیا اور اُم کلثوم نے عید کے دن یہ ہار پہن لیا۔
حضر ت علیؓ کی اس پر نظر پڑ گئی۔ آپ نے تعجب سے دریافت کیا ۔ “اُم کلثوم ! یہ ہار تمھیں کہاں سے ملا؟”
اُم کلثوم کے گلے سے اتار لیا۔ اور خازن کو بُلا کر بہت ڈانٹا اور فرمایا۔ ” خدا کی قسم اگر اُم کلثوم یہ ثابت نہ کر سکتی کہ اس نے یہ ہار عاریتاً لیا ہے تو میں اُس کا ہاتھ کٹوا دیتا اور بنو ہاشم کی خواتین میں یہ پہلی چوری ہوتی۔”