بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایک استاداور شاگر کی دلچسپ اورسبق آموز کہانیاں

datetime 10  جنوری‬‮  2019
دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو دیتی ہیں۔ ایک استاد تھا۔ وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ یہ دین بڑا قیمتی ہے۔ ایک روز ایک طالب علم کا جوتا پھٹ گیا۔ وہ موچی کے پاس گیا اور کہا: میرا جوتا مرمت کردو۔ اس کے بدلہ میں ، میں تمہیں دین کا ایک مسئلہ بتاؤں گا۔ موچی نے کہا : اپنا مسئلہ رکھ اپنے پاس۔ مجھے پیسے دے۔ طالبِ علم نے کہا :میرے پاس پیسے تو نہیں ہیں۔ موچی کسی صورت نہ مانا۔ اور بغیر پیسے کے جوتا مرمت نہ کیا۔

طالبِ علم اپنے استاد کے پاس گیا اور سارا واقعہ سْنا کر کہا: لوگوں کے نزدیک دین کی قیمت کچھ بھی نہیں۔ استاد بھی عقل مند تھے۔ طالبِ علم سے کہا: اچھا تم ایسا کرو: میں تمہیں ایک موتی دیتا ہوں تم سبزی منڈی جا کر اس کی قیمت معلوم کرو۔ وہ طالبِ علم موتی لے کر سبزی منڈی پہنچا اور ایک سبزی فروش سے کہا: اس موتی کی قیمت لگاؤ۔ اس نے کہا کہ تم اس کے بدلے یہاں سے دو تین لیموں اْٹھا لو۔ اس موتی سے میرے بچے کھیلیں گے۔ وہ بچہ استاد کے پاس آیا اور کہا: اس موتی کی قیمت دو یا تین لیموں ہے۔استاد نے کہا: اچھا اب تم اس کی قیمت سْنار سے معلوم کرو۔ وہ گیا اور پہلی ہی دکان پر جب اس نے موتی دکھایا تو دکان دار حیران رہ گیا۔ اس نے کہا اگر تم میری پوری دکان بھی لے لو تو بھی اس موتی کی قیمت پوری نہ ہوگی۔ طالبِ علم نے اپنے استاد کے پاس آ کر ماجرا سْنایا۔ استاد نے کہا: بچے! ہر چیز کی قیمت اس کی منڈی میں لگتی ہے۔ دین کی قیمت اللہ کی منڈی میں لگتی ہے۔ اس قیمت کو اہلِ علم ہی سمجھتے ہیں۔ جاہل کیا جانے دین کی قیمت کو۔۔۔ جو لوگ ہمیں درست طریقے سے سمجھ کر ہمارا ساتھ نہیں دیتے، ہمیں ان کی باتوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیئے بلکہ اپنے آپ کو ہر قدم پر بہتری کی طرف لیجانا چاہیئے تاکہ ہماری گفتگو، ہمارا لباس، ہمارا رہن سہن اور ہمارا معیار یہ خود بخود ثابت کرے کہ ہم اسلام کو دوسروں سے بہتر اور صحیح معنوں میں سمجھ رہے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحیح معنوں میں مومن بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…