ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستانی قوم مہنگائی سے بچنے کیلئے حضرت علی ؓ کی یہ ترکیب کیوں نہیں اپناتی ؟‘‘‎

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج کل پاکستان میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سوشل میڈیا پر شہریوں کو پھلوں کی خرید اری کا بائیکاٹ کرنے کی ایک مہم بہت زیادہ زوروں پر ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پھلوں کی قیمتیں اعتدال پر لانے کیلئے جمعہ، ہفتہ اتوار کو پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کریں تاکہ گراں فروش گوداموں میں سڑنے کے بجائے کم قیمت پر پھل مارکیٹ میں لانے

پر مجبور ہو جائیں۔اسلامی تاریخ پر اگر نظر دوڑائیں تو ایسی ہی بائیکاٹ کی اپیل ایک حضرت علی ؓ کے دور میں اور ایک حضرت عمر ؓ کے دور میں سامنے آئی تھیں۔ سيدنا علی بن ابی طالب رضى الله عنه کے زمانہ خلافت میں مکے کے اندر کسی موقعے سے زبيب (کشمش) کی قیمت بڑھ گئی۔ لوگوں نے خط لکھ کر کوفے میں موجود علی بن ابی طالب رضى الله عنه سے اس کا شکوہ کیا۔ تو انہوں نے یہ رائے تجويز فرمائی کہ تم لوگ کشمش کے بدلے کھجور استعمال کیا کرو کیونکہ جب ايسا کروگے تو مانگ کی کمی سے کشمش کی قیمت گرجائے گی اور وہ سستی ہوجائے گی۔ اگر سستی نہ بھی ہوتو کھجور اس کا بہترين متبادل ہے۔(تاريخ ابن معين 168 التاريخ الکبير للبخاری3523)ایک بار سیدنا عمر بن خطاب رضى الله عنه کے دورِ خلافت میں گوشت کی قیمت میں حد درجہ اضافہ ہوگيا۔ لوگ گوشت کی گرانی کی شکايت لے کر عمر فاروق رضى الله عنه کی خدمت میں پہنچے۔ عمررضى الله عنه نے ان کی بات سننے کے بعد کہا’’ اگر اس کا بھاؤ چڑھ گياہے تو کم کردو‘‘۔ لوگوں نے کہا’’ ہم تو ضرورت مند ہیں، گوشت ہمارے پاس کہاں ہے کہ ہم اس کی قيمت کم کرديں؟‘‘ عمر رضى الله عنه نے کہا کہ دراصل میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ اس کا استعمال کم کردو، کیونکہ جب اس کا استعمال کم ہوجائے گا تو اس کی قیمت بذاتِ خود کم ہوجائے گی۔ ( تاريخ دمشق6282، حلیة الاولیاء823)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…