بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

احمد دربندی اورتاتاری شہزادے

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

تاتاری فوج ایک شہر دربند میں پہنچی وہاں ایک بزرگ سید احمد دربندی رہتے تھے تاتاریوں کی خبر سنتے ہی مسلمانوں نے سارے شہر کو خالی کر دیا‘ فقط شیخ احمد دربندی اور ان کے ایک خلیفہ مسجد کے اندر موجود رہے‘ تاتاری شہزادے نے کہا کہ جاؤ پتہ کرو کہ کوئی انسان اس شہر کے اندر موجود ہے یا نہیں؟ بتایا گیا کہ دو بندے مسجد کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں اس نے کہا کہ ان کو گرفتار کر کے اور بیڑیاں پہنا کر میرے سامنے پیش کرو‘

حکم کے مطابق ان کو گرفتار کر کے شہزادے کے سامنے پیش کیا گیا تاتاری شہزادے نے کہا جب سارے مسلمان چلے گئے تھے تو پھر تم کیوں نہیں گئے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم اپنے پروردگار کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے اور اس گھر سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔ شہزادے نے کہا ک ہتم کیسی باتیں کرتے ہو؟ ہم نے تمہیں نکالا‘ ہم نے تمہیں بیڑیاں پہنائیں اور ہم نے تمہیں مجرم کی طرح سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ شیخ احمد دربندی کہنے لگے کہ یہ بیڑیاں کیا چیز ہیں؟ چنانچہ شیخ احمد دربندی نے اس وقت زور سے کہا ’’اللہ‘‘ ان کا یہ کہنا تھا کہ زنجیریں ٹوٹ کر نیچے گر گئیں۔یہ دیکھ کر تاتاری شہزادے کے دل میں ہیبت بیٹھ گئی کہنے لگا کہ میں آپ کو اس شہر میں رہنے کی اجازت دیتا ہوں چنانچہ شیخ احمد دربندی نے اس شہر میں رہنا شروع کر دیا‘ تاتاری شہزادہ کبھی کبھی ان سے خفیہ ملاقات کرنے کیلئے آتا‘ اللہ تعالیٰ نے نور فراست سے شیخ احمد دربندی کو بتا دیا کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ یہ شہزادہ پورے ملک کاحکمران بنے گا‘ شیخ نے شہزادے سے کہا کہ تم مسلمان ہو جاؤ اس نے کہا کہ اگر میں مسلمان ہو بھی جاؤں تو اپنے ایمان کا اظہار نہیں کر سکتا‘ اگر کروں گا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔ شیخ احمد دربندی نے فرمایا کہ تم اپنے ایمان کا اس وقت اظہار کرنا جب اللہ تعالیٰ تمہیں حکمران بنا دیں گے۔ شہزادے نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا مجھے حکومت بھی ملے گی؟ فرمایا!

ہاں میرے باطن کا نور بتاتا ہے کہ تمہیں حکومت ملے گی‘ چنانچہ شہزادے نے وعدہ کر لیا‘ کہ جس وقت مجھے حکومت ملے گی میں اپنے اسلام لانے کا اعلان کر دوں گا۔ اللہ تعالیٰ کی شان دیکھئے کہ تیس سال کے بعد اس شہزادے کو حکومت ملی تو اس نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اس طرح پوری دنیا میں خلافت و حکومت دوبارہ مسلمانوں کے ہاتھ میں آ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…