ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

میری اور وینا ملک کی ابھی بھی ایک جوائنٹ پراپرٹی ہے،سابق شوہر اداکار ببرک شاہ کا انکشاف

datetime 25  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ ان کی اور سابق اہلیہ و اداکارہ وینا ملک کی ابھی بھی ایک جوائنٹ پراپرٹی ہے۔

ببرک شاہ اور وینا ملک دو ایسے ستارے تھے جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا۔ انہیں شروع سے ہی دیکھا اور پسند کیا گیا اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری آف اسکرین محبت کی کہانی میں بدل گئی۔ببرک شاہ ایک فلمی اداکار ہیں جو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر بات کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں جس میں وینا ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کی گفتگو بھی شامل ہوتی ہے۔ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اب بھی وینا ملک سے ایک پرانی سرمایہ کاری کے تحت منسلک ہیں۔ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور وینا ملک نے ایک مشترکہ پلاٹ خریدا اور مل کر اپنا گھر بنانا شروع کیا۔

وہ دونوں اب بھی جائیداد کے مساوی حصے کے مالک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھر مکمل ہونے سے پہلے ہی ہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن وہ اب بھی ایک ساتھ جائیداد کے مالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینا ملک کو اس گھر کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…