اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان

datetime 26  مئی‬‮  2026 |

ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش کی حکومت نے جنرل پاسپورٹس میں دوبارہ سوائے اسرائیل کی عبارت شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلادیش کی روایتی خارجہ پالیسی اور عوامی جذبات کے مطابق کیا گیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پاسپورٹس پر دوبارہ یہ عبارت درج کی جائے گی کہ یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے، سوائے اسرائیل کے۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹس میں اس فیصلے پر پہلے ہی عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔بنگلادیش کی وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام فلسطین کے حق میں بنگلادیش کے اصولی مقف اور عوامی احساسات کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق 2021 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے دور میں ای پاسپورٹ سروس متعارف کرواتے وقت سوائے اسرائیل کی عبارت پاسپورٹس سے ہٹا دی گئی تھی۔

اس فیصلے پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔گزشتہ سال عبوری حکومت کے دوران وزارت داخلہ نے 7 اپریل کو ایک خط جاری کیا تھا جس میں حکام کو ہدایت دی گئی تھی کہ پاسپورٹس میں دوبارہ یہ عبارت شامل کی جائے، تاہم اس وقت یہ فیصلہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکا تھا۔واضح رہے کہ بنگلادیش کے اسرائیل کے ساتھ نہ ماضی میں سفارتی تعلقات رہے ہیں اور نہ ہی موجودہ وقت میں ہیں۔ 1971 میں قیامِ بنگلادیش کے بعد سے طویل عرصے تک بنگلادیشی پاسپورٹس پر یہ عبارت درج رہی کہ پاسپورٹ اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں۔حکام کے مطابق پاسپورٹس کے واٹر مارک اور تصاویر میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ نئی تصاویر میں جولائی کی عوامی تحریک کی علامت سمجھے جانے والے ابو سعید کی تصویر شامل ہوگی جبکہ بعض پرانی تصاویر، جن میں شیخ مجیب الرحمان کا مزار اور مجیب نگر یادگار شامل ہیں، ہٹا دی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…