پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’میں یہاں قائد اعظم کیلئے نہیں بلکہ خدائے ذولجلال کیلئے نماز پڑھانے آیا ہوں ‘‘ معروف عالم دین کے یوں کہنے پر قائد اعظم نے انہیں کیا کہا ؟

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ 25اکتوبر 1947کی بات ہے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار عیدالاضحی کا تہوار منایا جا رہا تھا۔ عید الاضحی کی نماز کے لئے مولوی مسافر خانہ کے نزدیک مسجد قصاباں کو منتخب کیا گیا اور اس نماز کی امامت مشہور عالم دین مولانا ظہور الحسن نے انجام دینی تھی۔ قائداعظمؒ کو نماز کے وقت سے مطلع کر دیا گیا

مگر قائداعظمؒ عیدگاہ نہیں پہنچ پائے۔ اعلیٰ حکام نے مولانا ظہورالحسن درس کو مطلع کیا کہ قائداعظمؒ راستے میں ہیں اور چند ہی لمحات میں عید گاہ پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ نماز کی ادائےگی کچھ وقت کیلئے موخر کر دیں۔ مولانا ظہور الحسن درس نے فرمایا’’میں قائداعظمؒ کے لئے نماز پڑھانے نہیں آیا ہوں بلکہ خدائے ذوالجلال کی نماز پڑھانے آیا ہوں۔‘‘چنانچہ انہوں نے صفوں کو درست کر کے تکبیر فرما دی۔ ابھی نماز عید کی پہلی رکعت شروع ہوئی ہی تھی کہ اتنے میں قائداعظمؒ بھی عیدگاہ پہنچ گئے۔ نماز شروع ہو چکی تھی۔ قائداعظم ؒکے منتظر اعلیٰ حکام نے قائد سے درخواست کی کہ وہ اگلی صف میں تشریف لے چلیں مگر قائداعظمؒ نے ان کی درخواست مسترد کر دی اور کہا میں پچھلی صف میں ہی نماز ادا کروں گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور قائداعظم نے پچھلی صفوں میں نماز ادا کی۔ قائداعظم کے برابر کھڑےنمازیوں کو بھی نماز کے بعد علم ہوا کہ ان کے برابر میں نماز ادا کرنے والا ریاست کا کوئی عام شہری نہیں بلکہ ریاست کا سربراہ تھا۔ قائداعظمؒ نمازیوں سے گلے ملنے ے بعد آگے تشریف لائے۔ انہوں نے مولانا ظہور الحسن درست کی جرأت ایمانی کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے علما کو ایسے ہی کردار کا حامل ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…