بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ چلی

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

شیخ چلی نے ایک بنیے سے کچھ روپے ادھار لئے تھے مگر لوٹانے میں دیری پر دیری کر رہے تھے ۔ایک دن شیخ صاحب اپنے دوستوں میں بیٹھے تھے تو بنیا غصہ میں بھر کر پہنچ گیا اور بولا :’’میرے پیسے لوٹا تے ہو یا نہیں ؟

‘‘شیخ صاحب نے اسے آرام سے بیٹھنے کو کہا اور بولے۔’’میرے ذمہ تمہارے کتنے روپے بنتے ہیں ؟‘‘بنیا بولا :پینتالیس روپے ۔شیخ صاحب نے کہا :پینتالیس یعنی پانچ اور چالیس ۔اچھا ان میں سے پندرہ تو میں ہفتہ بھر میں ادا کر ہی دو ں گا ۔دس روپے کا اناج تم میرے پاس سے لے جانا ۔پندرہ اور دس ،یہ ہوئے پچیس ۔باقی کتنے رہے ؟بنیے نے کہا بیس ۔شیخ صاحب بولے :پندرہ تو میں اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو ادا کردوں گا ۔بیس میں سے پندرہ گئے ،باقی کتنے رہے ؟بنیے نے جواب دیا کہ ’’پانچ ‘‘۔شیخ صاحب نے جیب سے پانچ روپے نکالے اور بنیے کو دے کر کہا :یہ لو اپنے پانچ روپے ۔لیکن تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم نے اتنے سے پانچ روپیوں کیلئے مجھے اتنے لوگوں میں ذلیل کیا ۔اب میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو ۔تمہارا حساب کتاب ہو گیا ہے ۔روپے جیب میں ڈالو اور یہاں سے دفع ہوجاؤ۔لیکن یہ یاد رہے کہ اب مجھے عمر بھر منہ نہ دکھانا ۔میں تم جیسے بے ادب لوگوں سے کوئی واسطہ رکھنا نہیں چاہتا‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…