بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دور حاضر کا انوکھا بادشاہ، جو بادشاہی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم محنت مزدوری بھی کرتا ہے

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

برلن (نیوز ڈیسک)دنیا کے بڑے بڑے بادشاہوں کو تاریخ ان کے جاہ و جلال کے حوالے سے جانتی ہے لیکن ایک افریقی بادشاہ نے حکمرانی کے ساتھ مزدوری کر کے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس67 سالہ منفرد حکمران کا شاہی نام ”تووڈی نیگوری فیا سیفاک کوسی بانسا ہے،“ اور اس کی سلطنت کانام ”گبی“ ہے، جو کہ مشرقی گھانا میں ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔

کنگ سیفاس کی سلطنت میں تین لاکھ سے زائد افراد بستے ہیں۔ یہ بادشاہ سلامت محنت مزدوری کے لئے جرمنی میں مقیم ہیں اور یہاں مکینک کا کام کرتے ہیں۔ یہ کوئی لطیفہ نہیں بلکہ واقعی حقیقت ہے کہ کنگ سیفاس نے لڈ وک شیفن کے علاقے میں اپنی ورکشاپ بنارکھی ہے، جہاں وہ دن بھر تیل اور گریس میں لتھڑے رہتے ہیں۔ یہ بادشاہ سلامت سال میں 8مرتبہ اپنی سلطنت کا دورہ کرتے ہیں جبکہ باقی دنوں میں سکائپ کے ذریعے حکمرانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔کنگ سیفاس 1970ءمیں اس وقت جرمنی آئے جب ان کے دادا کنگ ہوہو نے انہیں اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجا۔ جرمنی آکر انہوں نے کچھ تعلیم حاصل کی لیکن انہیں تعلیم سے زیادہ مکینک بننے کا شوق تھا، لہٰذا انہوں نے تربیت حاصل کی اور ایک اچھے مکینک بن گئے۔ جرمنی میں قیام کے دوران انہیں شہریت بھی مل گئی اور انہوں نے شادی بھی ایک جرمن خاتون سے کرلی۔ 1987ءمیں انہیں اپنے وطن سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ان کے دادا بادشاہ ہوہو وفات پاگئے تھے۔ سیفاس کے والد اور بڑے بھائی ان سے پہلے بادشاہت کا حق رکھتے تھے، مگر ایک دلچسپ وجہ کی بنائ پر رعایا نے انہیں بادشاہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ یہ دونوں صاحبان دائیں کی بجائے بایاں ہاتھ استعمال کرتے تھے، جسے گبی سلطنت کے لوگ منحوس سمجھتے ہیں،

لہٰذا بادشاہت کا کرہ سیفاس کے نام نکلا۔ اس فیصلے کے بعد سیفاس اپنے وطن واپس گئے اور انہیں بادشاہت کے منصب پر فائز کردیا گیا۔ وہ بادشاہ تو بن گئے مگر انہوں نے جرمنی میں اپنی ورکشاپ کا کاروبار بھی جاری رکھا اور اب وہ ایک فل ٹائم مکینک اور پارٹ ٹائم بادشاہ ہیں۔ سیفاس صرف نام کے بادشاہ نہیں ہیں بلکہ وہ ایک حقیقی حکمران ہیں اور انہوں نے اپنی قوم کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ یورپی ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے اپنی مملکت میں فلاحی کام کرتے ہیں اور انہوں نے سلطنت گبی میں درجنوں سکول، ہسپتال اور دیگر فلاحی ادارے یورپ سے اکٹھے کئے گئے چندے سے بنائے ہیں۔

ان کی جرمن اہلیہ بھی وقتاً فوقتاً اپنے دو بچوں کے ہمراہ افریقی سلطنت کا دورہ کرتی رہتی ہیں۔ کنگ سیفاس کی اہلیہ اور بچے امور سلطنت کی انجام دہی اور خصوصاً فلاحی کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں۔کنگ سیفاس اس حوالے سے بھی خوش نصیب ہیں کہ ان کی قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے۔شاید اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنی قوم کو لوٹ کر پیسہ باہر لے جانے کی بجائے یہ بادشاہ باہر سے چندہ اکٹھا کر کے لاتا ہے تا کہ اپنے لوگوں کے لئے ہسپتال اور سکول بنا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…