اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کے اندر وہ مقام جہاں کھڑے ہوکر جھوٹی قسم کھانے اور گناہ کرنے والے کو فوری عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ میں موجود خانہ کعبہ اللہ تعالیٰ کی روشن نشانیوں میں سے ایک ہے ، دنیا بھر کے مسلمان آرزوئیں اور دعائیں لے کر یہاں آتے ہیں ۔ خانہ کعبہ کا ایک ایسا گوشہ بھی ہے جہاں ہر دعا قبول اور جھوٹی قسم کھانے اور گناہ کرنے والے کو فوری عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق مقام حطیم خانہ کعبہ کی ایسی جگہ ہے

جہاں جو بھی دعا کی جائے قبول ہوتی ہے اور جب کوئی یہاں کھڑے ہو کر کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو اسکی سزا بھی اس کو فوری مل جاتی ہے۔ رپورٹ میں امام الازرقیؒ کی ابن جریح سے روایت کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں امام الازرقیؒ نے ابن جریح سے روایت کیا ہے کہ الحطیم، رلم، مقام زمزم اور الحجر کے درمیان ہے۔ اساف اور نائلہ ایک مرد اور عورت تھے۔ وہ کعبہ میں داخل ہوئے تو مرد نے عورت کو کعبہ کے اند ربوسہ دیا تواللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو پتھر بنادیا۔ پھر کعبہ سے نکال کر ایک کو زم زم کی جگہ نصب کیا گیا اور دوسرے کو کعبہ کے سامنے رکھ دیا گیا تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں اور ان جیسے افعال شنیعہ سے اجتناب کریں۔اس جگہ کو حطیم کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں قسمیں اٹھوانے کے لئے لوگ جمع ہوتے تھے اور اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔ یہاں جس ظالم کے متعلق بددعا کی گئی وہ ہلاک ہوگیا اور بہت کم یہاں گناہ کی قسم اٹھائی گئی لیکن جس نے ارتکاب کیا ،فوراً اس کو سزاملی۔ یہ لوگوں کو ظلم سے روکنے والی جگہ ہے اور لوگ یہاں جھوٹی قسمیں اٹھانے سے ڈرتے تھے۔ یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کا سراج منیر طلوع فرمایا پس اب اس معاملہ کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک موثر فرمادیا۔(بشکریہ روزنامہ پاکستان لاہور)

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…