ایشیاکپ میں شاندار کارکردگی نے افغانی ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں باقاعدہ آمد کا اعلان کردیا ہے، تاہم بات یہیں نہیں رُکی اب افغانی بورڈ کی انتھک کاوشوں کے باعث افغان پریمیئر لیگ کا انعقاد بھی ہوگیا ہے۔اس لیگ میں شاہد آفریدی جیسے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت افغانستان میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لئے انتہائی کارآمد ثابت
ہوگی۔اس لیگ میں آل راؤنڈر بین کٹنگ بھی شرکت کررہے ہیں، ایسے میں کٹنگ کی گرل فرینڈ سابقہ مِس ورلڈ آسٹریلیا ایرِن ہالینڈ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر راشد خان کو حال ہی میں اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں ایِرن نے راشد کو کہا کہ میرے بوائے فرینڈ کا خیال رکھنا اور انہیں آؤٹ نہیں کرنا، اس ٹویٹ کے جواب میں راشد خان بھی بازی لے گئے۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے راشد خان کا کہنا تھا میں ضرور ان کا خیال رکھوں گا مگر آپ ان سے کہہ دیں کہ مجھے سویپ نہ ماریں۔