ہنسی کا ایک پل بھی ہمیں زندگی کا بہتراحساس دے سکتا ہے اور ایک اچھی ہنسی صحت کیلئے مفید ہے۔ ہنسی جو خوشحال زندگی کیلئے ایک بنیادی چیز ہے،کلینکلی ثابت ہے کہ اسکے طبعی، ذہنی اور سماجی زندگی پر زبردست مثبت اثرات ہیں۔دل سے ہنسی جانے والی ایک ہنسی انسان کیلئے لاتعداد طریقوں سے فائدہ مند ہوتی ہے۔ کچھ محققین
کا ماننا ہے کہ ہنسی بہترین دوا ہوسکتی ہے۔ درج ذیل کچھ ایسی دریافت ہیں جو ہنسی کے فوائد کی بڑھتی ہوئی فہرست میں سے ہیں۔بلڈ پریشرہنسی بلڈ پریشر کو کم رکھتی ہے اور دل کے دورے کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔خوشی کا سببہنسنا دباؤ کے ہارمونز کی سطح کو کم کرتا ہے، اور ایسے ہارمونز کو بڑھاتا ہے جو خوشی کا سبب ہوتے ہیں۔درد کا علاجہنسی درد اورتکلیف کیلئے زبردست دوا ہے۔ کینسر سے شفا یابیہنسی کینسر سے شفایابی میں مدد دیتی ہے۔ یہ ایسی خلیوں کو بڑھا دیتی ہے جو جسم میں غیر معمولی رسولیوں کی نشونما کو روکنے کیلئے مدافعتی نظام کومضبوط بناتے ہیں۔خون کا دورانیہ بڑھناہنسی چہرے کے گرد خون کا دورانیہ بڑھا دیتی ہے جو چہرے کے مسلز کو متحرک کردیتا ہے، جس کے نتیجے میں آپ نوجوان اور صحت منددکھائی دیتے ہیں