بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

’’اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے یہ ملک‘‘ جنید جمشید نے امریکہ میں ایک شخص کے سوال پر پاکستان کے بارے میں ایسا کیوں کہا تھا ؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں کیلئے آخری اور مکمل آسمانی دین ہے جس کی اساس جہاں اسلام کی مختلف تعلیمات ہیں وہیں ہر ایک شخص جسے دین کی سمجھ بوجھ ہے اور وہ اسلام کی بقا اور اسکی خوبیوں کو دوسروں تک پہنچانے کی غرض سے باہر نکلتاہے وہ ہرایک شخص اسلام کی اساس ہے ۔ مولانا طارق جمیل کے

بے حد قریب سمجھے جانے والے جنید جمشید نے جو کچھ روز قبل طیارہ حادثے میں شہادت پاچکے ہیں انکی زندگی کا ایک خوبصورت واقعہ ہم اپنے قارئین کے ذوق کی نذرکر رہے ہیں جو ان کی اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے ۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ امریکہ میں دوران تبلیغ ایک شخص نے ان کے سامنے پاکستان کی چند برائیوں کو ہائی لائٹ کیا جس پر جنید جمشید نے جو جواب دیا وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے ۔ کہنے لگے ۔۔۔جناب پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کرنا ۔ ہم جیسے بھی ہیں ٹھیک ہیں ۔ تم اگر مجھ سے تعلق رکھنا چاہتے ہو تو میں تم سے یہی کہوں گا کہ پاکستان کے بارے میں کوئی بھی بات میرے سامنے نہ کرنا ۔ اسے مخاطب کرکے کہا ۔۔! پاکستان اللہ پاک کے رازوں میں سے ایک راز ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایک وقت میں سب سے زیادہ جس ملک میں جہاں اذان دی جاتی ہے وہ پاکستان ہے ۔ ج ملک میں سب سے زیادہ نمازی ہیں ، وہ پاکستان ہے ۔ جس ملک میں سب سے زیادہ حجاج ہیں ، پاکستان ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ دین کے علما ء پاکستان میں ہیں ۔ پوری دنیا میں جو زکوٰۃ دی جاتی ہے

اس کا 50فیصد پاکستان دیتا ہے ۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چیریٹی امریکہ کے بعد پاکستان کرتا ہے ۔ قرآن پاک کے سب سے زیادہ حفاظ کرام پاکستانی ہیں ، سب سے زیادہ روزے رکھنے والے پاکستانی ہیں ۔ ساری دنیا میں سب سے زیادہ اللہ کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے پاکستانی ہیں ۔ کہنے لگے سن لو کہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اور یہ ملک پوری امت مسلمہ کی بقا کی ضمانت ہے ۔ اس سے پیار کرنا سیکھو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…