بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ظالم بادشاہ اور نیک وزیر

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ملک کا باشاہ بہت ظالم تھا۔ہر وقت عجیب و غریب فرمائشیں کرتا رہتا تھا۔اس کی عوام اور خاص طور پر اسکا وزیر اس سے بہت تنگ تھا۔وزیر ایک نیک دل اور عقلمند انسان تھا جس کی وجہ سے ملک کے حالات کافی بہتر تھے ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ملک کا باشاہ بہت ظالم تھا۔ہر وقت عجیب و غریب فرمائشیں

کرتا رہتا تھا۔اس کی عوام اور خاص طور پر اسکا وزیر اس سے بہت تنگ تھا۔وزیر ایک نیک دل اور عقلمند انسان تھا جس کی وجہ سے ملککے حالات کافی بہتر تھے۔ ایک دن باشاہ کو ایک عجیب و غریب خواہش سوجھی۔اس نے اپنے وزیر کو حکم دیا کہ مجھے ایک ایسا محل بنا کر دو جس کی تعمیر اوپر سے نیچے کی طرف کی جائے اور اگر وزیر دس دن کے اندر یہ کام شروع نہ کر سکے تو اس کا سر قلم کر دیا جائے۔وزیر بیچارا بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کرے۔بہر حال جب وہ اپنے گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو سارا قصہ سنایا۔بیوی نے مشورہ دیا کہ تم اللہ کے حضور مدد طلب کرو۔ وزیر کو مشورہ بہت پسند آیا اس نے فوراوضو کیا اور دو نفل پڑھے اور اللہ تعالی سے دعا کی۔دعا کرتے کرتے اس کو نیند آگئی خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ وہ جنگل میں جا رہا ہے کہ اس کو کوئی چمکتی ہوئی چیز ملتی ہے جسے لے کر وہ بادشاہ کو دے دیتا ہے اور بادشاہ بہت خوش ہوتا ہے۔وزیر کو جب جاگ آئی تو اس نے اپنی بیوی کو سارا خواب سنایا تو بیوی نے فورا کہا کہ جنگل کی طرف جاوٴ وہاں سے تمہیں مدد ملے گی۔وزیر نے اگلے دن اپنا رخت سفر باندھا اور سفر کو نکل پڑا۔

وہ تھوڑا بہت آرام کرتا اور پھر چل پڑتا۔چلتے چلتے اس کو پانچ دن ہو گئے تو اس نے سوچا کہ چلو اب واپس چلتے ہیں اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ جب وہ واپس مڑنے لگا تو اچانک اس کی نظر ایک خرگوش پر پڑی جو بیچارا شکنجے میں پھنسا ہوا تھا۔نیک دل وزیر نے فورا شکنجہ سے خرگوش کو آزاد کرایا۔اور پھر واپس مڑنے ہی لگا تھا کہ اس کو ایک آواز آئی اے نیک دل انسان تمہارا بہت شکریہ۔وزیر حیرت سے مڑا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک چھوٹا سا بونا کھڑا ہے جو بول رہا ہے۔وزیر کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کو ایک جادو گر نے خرگوش بنایا ہوا تھا۔

اور شکنجہ کھولتے ہی جادو گر کا اثر زائل ہو گیا۔ وزیر نے اسے اپنی مشکل بتائی تو بونے نے اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔چلتے چلتے وہ وزیر کو ایک غار کے پاس لے آیا اور اسے اندر جانے کو بولا۔وزیر اندر گیا تو دیکھا کہ اندر ایک بزرگ عبادت کر رہے ہیں۔اس نے انہیں سلام کیا اور اپنی مشکل بتائی۔بزرگ مسکرائے اور کہا بیٹا کوئی مسئلہ نہیں۔ اور ساتھ ہی وزیر کو ایک طوطا دیا کہ اس کو اپنے ساتھ لے جاوٴ یہ تمہاری مدد کرے گا۔وزیر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور واپس اپنے گھر چل دیا۔اپنے گھر جا کر اس نے اپنی بیوی کو سارا ماجرا سنایا تو وہ بھی بہت خوش ہوئی۔

اگلے دن وہ بادشاہ کے محل گیا اور بادشاہ کو کہا آپ میرے ساتھ چلیں اور دیکھیں میں کیسے اوپر سے نیچے کی طرف محل تعمیر کرتا ہوں۔وزیر بادشاہ کو ایک کھلی جگہ لے آیا جہاں بادشاہ نے نیا محل بنانے کو کہا تھا۔اس جگہ مزدور اور مستری اور تعمیراتی سامان پڑا ہوا تھا۔وزیر نے طوطے کو ہوا میں چھوڑا اور کہا چلو میاں مٹھو اب اپنا کام دکھاوٴ۔طوطا اڑتا ہوا کافی اونچائی پر چلا گیا اور آوازیں لگانی شروع کر دیں کہ اینٹیں پکڑاوٴ اینٹیں پکڑاوٴ ۔بادشاہ یہ سن کر غصہ میں آگیا اور وزیر کو کہا بھلا اتنی زیادہ اونچائی پر کوئی اینٹ کیسے پہنچائے گا۔وزیر یہ سن کر بولا حضور والا اگر اتنی اونچائی پر اینٹیں نہیں پہنچائی جا سکتی تو اوپر سے نیچے تعمیر کیسے کی جا سکتی ہے۔بادشاہ وزیر کی عقلمندی دیکھ کر بہت خوش ہوا اور اس نے اپنی غلط کاموں کی معافی مانگی اور وہ بھی ایک نیک دل اور اچھا انسان بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…