جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

فرعون کے مقبرے سے ملنے والے صندوق کو 90سال بعد کھول دیا گیا ۔۔ اندر سے کیا چیز نکلی ؟جس نے دیکھا اس کے ہوش اڑ گئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے 90 سال قبل ملنے والے پراسرار صندوق کو پہلی بار کھول دیا گیا ہے اور اس کے اندر چھپے راز بے نقاب ہونے پر ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق صندوق میں سے سونے سے مرصع 100 تیر کمان، ترکش، گھوڑوں کی لگامیں اور دیگر اشیاءدریافت ہوئی ہیں۔ یہ صندوق 90سال

قبل برطانوی آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے دریافت کیا تھا۔ صندوق سے برآمد ہونے والی دیگر اشیاءمیں مختلف جانوروں کی تصاویر بھی شامل ہیں جنہیں پتھروں پر کندہ کیا گیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ پروفیسر پیٹر فالسنر کا کہنا تھا ”یہ دریافت حیران کن ہے۔ غالباً یہ اشیاءقدیم دور کے بابل و نینوا میں تیار کی گئیں اور شام کے راستے مصر تک پہنچیں۔ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ قدیم دور میں شام کی ثقافت غالب مقام رکھتی تھی اور دور و نزدیک کے کئی خطوں پر اس کا اثر و رسوخ تھا۔ صندوق سے دریافت ہونے والے تیر کمان سونے سے مرصع ہیں جبکہ دیگر اشیاءپر بھی سونے سے نقش کاری کی گئی ہے۔ پروفیسر فالسنر کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءغالباً 400میل سے زائد کا فاصلہ صحراؤں اور دریاؤں کے ذریعے طے کرکے مصر پہنچائی گئی تھیں۔ مصری حکومت نے ان تمام اشیاءکو قدیم دور کا قیمتی ثقافتی خزانہ قرار دیتے ہوئے قاہرہ کے ایجپشن میوزیم میں منتقل کر دیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…