جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا میں سب سے طویل دورانئے کا روزہ کس ملک اور سب سے مختصر کہاں ہوتا ہے، جواب ایسا کہ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائینگے

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کا آغاز ساری دنیا میں ہوچکا ہے۔ دنیا کے چھ براعظموں اور لگ بھگ 200 ممالک میں مسلمان ماہ مقدس رمضان المبارک کے فرض روزے رکھ رہے ہیں۔ یہ تو آپ جانتے ہیں دنیا کے مختلف ممالک میں وقت کی تبدیلی کی وجہ سے وہاں مقیم مسلمان مقامی وقت کے مطابق ہی سحر و افطار کرتے ہیں تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا

میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔ دنیا میں طویل ترین دورانیہ کا روزہ یورپی ملک آئس لینڈ میں مقیم مسلمان رکھتے ہیں جہاں روزہ تقریباََ 21گھنٹے کا ہے۔ فن لینڈ اور گرین لینڈ میں روزے کا دورانیہ 19گھنٹے جبکہ ناروے اور سویڈن میں روزے کا دورانیہ 19گھنٹے سے کچھ کم ہے۔ دوسری جانب کم دورانیے کے روزے والا ملک چلی ہے جہاں روزے کا اوسط دورانیہ 10 گھنٹے 33 منٹ ہوگا۔ اسی طرح نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں بھی روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم ہوگا جبکہ برازیل اور آسٹریلیا میں تقریباً 12 گھنٹے کا روزہ ہے۔ خلیجی خطے میں روزے کا اوسط دورانیہ تقریباً 15 گھنٹے جبکہ جنوبی ایشیاءمیں بھی اوسط دورانیہ کم و بیش اتنا ہی ہے۔واضح رہے کہ عرب ممالک میں جنوبی ایشیاکے وقت سے دو گھنٹے کا فرق ہے ، عرب ممالک میں تقریباََ دو گھنٹے بعد پاکستانی وقت کے مطابق سحر و افطار ہوتی ہے۔نیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔ دنیا میں طویل ترین دورانیہ کا روزہ یورپی ملک آئس لینڈ میں مقیم مسلمان رکھتے ہیں جہاں روزہ تقریباََ 21گھنٹے کا ہے۔فن لینڈ اور گرین لینڈ میں روزے کا دورانیہ 19گھنٹے جبکہ ناروے اور سویڈن میں روزے کا دورانیہ 19گھنٹے سے کچھ کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…