اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے بچوں سے زیادتی کے سنگین الزامات میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے 7 مقدمات میں گرفتار شبیر تنولی کو پیش کیا۔ اس دوران متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ رسید کیے۔پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے 3 روزہ مزید ریمانڈ دے دیا، ساتھ ہی آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو علاقے کے مکینوں کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انکشاف ہوا ہے کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیوز تیار کرتا رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات بھی درج ہیں۔سماعت کے بعد صحافیوں نے ملزم سے پوچھا کہ وہ یہ ویڈیوز کہاں بھیجتا تھا، جس پر اس نے جواب دیا کہ وہ انہیں صرف بعد میں دیکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔