بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیٹے کیپٹن حسنین شہید کی میت گھر پہنچنے پر بوڑھے باپ نے جنازہ روک کر ایسا کام کر دیا کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز کرنل سہیل عابد شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ کرنل سہیل عابد شہید ملٹری انٹیلی جنس میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ بلوچستان کے علاقے کلی میں دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن میں آپ نے جام شہادت نوش کیا۔ اس آپریشن میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اپنے دو خودکش بمباروں سمیت واصل جہنم ہو چکا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں کرنل سہیل عابد سمیت پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ، کرنل سہیل عابدبعدازاں شہادت کا جام پی کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ دو زخمی جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کرنل سہیل عابد شہید کا تعلق وہاڑی سے تھا۔ آپ کے جسد خاکی کو کوئٹہ سے پہلے وہاڑی لایا گیا جہاں آپ کے والد عابد عباسی شہید اور خاندان کے افراد کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے فخر کے ساتھ قبول کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنل سہیل عابد کے والد عابد عباسی کا کہنا تھا کہ بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کرنل سہیل عابد کے جسد خاکی کو راولپنڈی میں آسودہ خاک کرنے کیلئے لے جایا گیا جہاں ایک بار پھر آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی ۔ اس موقع پر کرنل سہیل عابد شہید کے اکلوتے بیٹے کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف نے شہید کا دیدار کیا ۔ آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب بھی کسی شہادت کی اطلاع موصول ہوتی ہے تو مجھے ایسے لگتا ہے کہ میرے جسم کا کوئی حصہ مجھ سے الگ ہو گیا، وہ رات گزارنا میرے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ کرنل سہیل عابد شہید پاک فوج کے

ان جوانوں اور افسران کی صف میں کھڑے ہو گئے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع اور اسے دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کیلئے جان عزیز کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وہاڑی میں کرنل سہیل عابد شہید کا جسد خاکی پہنچنے پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ کرنل سہیل عابد شہید وطن سے کیا گیا وعدہ نبھا چکے۔ اس سے قبل بھی پاک فوج کے کئی افسران دھرتی ماں پر قربان ہو چکے ہیں

جن میں کیپٹن حسنین شہید قابل ذکر ہیں۔ آپ کا جسد خاکی آبائی علاقے پہنچا تو آپ کے والد نے پاک فوج کے جوانوں کے کندھوں پر موجود بیٹے کیپٹن حسنین شہید کے تابوت کو رکوا لیا اور باقاعدہ طور پر فوجی سلیوٹ پیش کیا اس کے بعد آپ بے اختیار بیٹے کے تابوت کو چومتے رہے۔ آپ کے حوصلے اور ہمت کو دیکھتے ہوئے بلاشبہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جس قوم کے والدین وطن کیلئے اولاد جیسی قیمتی اور عزیز چیز قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اس قوم کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…