پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وہ 4باتیں جو شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں سے چھپاتی ہیں

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کے بعد ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ہر بات شوہر سے شئیر کرے لیکن عملاً کچھ ایسی باتیں ضرور ہوتی ہیں جو وہ بتا نہیں پاتیں۔سسرال والوں کی جانب سے پیدا ہونے والی مشکلات وہ سرفہرست بات ہے جس کا ذکر بہت کم خواتین شوہر کے ساتھ کر پاتی ہیں۔ دراصل نئے ماحول میں خود کو ڈھالنا تقریباً ہر نئی دلہن کے لئے ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ شادی کے بعد ہر جوڑے کو مل جل کر مالی معاملات چلانے پڑتے ہیں۔

اگرچہ یہ معاملات عموماً مل کر ہی چلائے جاتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ عورت اپنے ہر مالی فیصلے کے متعلق شوہر کر آگاہ کرے۔دراصل اکثر خواتین کچھ نہ کچھ رقم بچا کر رکھتی ہیں تا کہ مشکل وقت میں کام آئے اور عموماً شوہر اس ہنگامی بچت سے بے خبر ہوتا ہے۔عین ممکن ہے کہ ماضی میں خاتون کا کسی کے ساتھ تعلق رہا ہو یا کسی میں دلچسپی رہی ہو۔ یہ بھی ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ذکر خواتین کبھی اپنے شوہر سے نہیں کرتیں ۔ ہر کسی کی زندگی میں کوئی ایسا راز ہونا ایک فطری بات ہے لیکن مرد کبھی اس بات کوپسند نہیں کرتے۔ کچھ خواتین صاف گوئی اور بھروسے کی نیت سے بعض اوقات اپنی کوئی بات بتا بھی دیتی ہیں لیکن عموماً اس کا نتیجہ اچھانہیں نکلتا۔شادی کا ایک اہم مقصد جسمانی ضروریات کی تکمیل بھی ہے۔ اگرچہ یہ فطری ضروریات عورت اور مرد دونوں میں پائی جاتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہمہ وقت ا ن کا ذہن اسی جانب مرکوز ہو۔ مردوں کے لئے تو آسان ہے کہ جب چاہیں اس معاملے میں دلچسپی نہ لیں لیکن خواتین کسی وقت مائل نہ بھی ہوں تو انکار کرنا ان کے لئے ممکن نہیں ہو پاتا۔ شاید ان کے انداز بتا رہے ہوتے ہیں کہ اس وقت وہ جسمانی معاملے کی جانب مائل نہیں لیکن ان کی زبان پر یہ بات کبھی نہیں آ پاتی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…