ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلامی دنیا کا اہم ملک جس کا مسلمان حکمران 48سال سے ملک کا سلطان ، وزیراعظم اور آرمی چیف ہونے کیساتھ ہر اہم عہدے پر خود براجمان ہے، اس کے بعد ملک کا نیا حکمران کون بنے گا؟ دلچسپ رپورٹ

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا میں قائم طویل بادشاہتوں میں ایک سلطنت عمان بھی ہے جہاں آج سلطان قابوس بن سعید بن تیمور کی حکومت قائم ہے، سلطان قابوس عمان کے نویں سلطان ہیں ۔ آپ کی عمان پر بادشاہت کو 48برس مکمل ہو چکے ہیں۔ سلطان قابو بن سعید بن تیمور کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ ان کی اپنی کوئی اولاد نہیں ، دوشادیوں کے باوجود وہ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔

سلطان قابوس کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں عرب ممالک ایران کے سخت خلاف ہیں وہیں عمان کے سلطان کے امریکہ اور ایران کے ساتھ بیک وقت نہایت قریبی اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ بے اولادی کی وجہ سے عمان کے عوام سلطنت کے مستقبل کے حوالے سے بھی چہ میگوئیاں کرتے نظر آتے ہیں کہ سلطان قابوس کی اولاد نہیں تو سلطان قابوس بن سعید بن تیمور کے بعد عمان کا سلطان کون ہوگا،کیا بادشاہت قائم رہے گی یا انقلاب بہار نے جب عمان پر اثر دکھایا تو سلطان قابوس بن سعید بن تیمور نے مطلق العنانیت کے باوجود مجبور ہوکر عوام کے مطالبات کو مان کر کئی اصلاحات کی تھیں تو انکے بعد عمان میں بادشاہت کی بجائے جمہوری نظام قائم ہوجائے گا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سلطان قابوس بن سعید عمان کے تمام اہم اور بڑے عہدوں پر خود براجمان ہیں وہ سلطنت عمان کے سلطان کے ساتھ ساتھ وزیراعظم،آرمی چیف، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور سٹیٹ بینک کے گورنر بھی ہیں۔ ایک روایت کے مطابق سلطان قابوس بن سعید بن تیمور نے اپنے والد سعید بن تیمور کے خلاف بغاوت کرکے 1970ئمیں سلطنت عمان کا اقتدار سنبھالا تھا ۔اس وقت اسلامی ممالک میں سب سے طویل دورِ حکومت قابوس بن سعید کا ہے۔ ان کا کوئی دوسرا بھائی نہیں ،البتہ ایک بہن ہے جبکہ انکی اولاد بھی نہیں ہے۔سلطان قابوس بن سعید بن تیمور نے 1960ء میں برٹش رائل

ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں دو سال تربیت کے بعد سیکنڈ لیفٹیننٹ کا اعزاز حاصل کیااورمزید عسکری تربیت حاصل کرنے کے لئے 6 ماہ جرمنی میں خدمات انجام دیں جس کے بعد انہیں سیاسی و انتظامی تربیت کے لئے 1964ءتک برطانیہ میں رہنا پڑا ۔23جولائی 1970ء کو قابوس بن سعید سلطنت عمان کے سلطان بنے۔اس بارے کہا جاتا ہے کہ سلطان قابوس بن سعید اپنے والد کی دستبرداری

کے بعد سلطان بنے جبکہ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے خلاف بغاوت کی اور انہیں ملک بدر کرکے برطانیہ بھیج دیا جہاں ان کی موت اور تدفین ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…