جمعہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2024 

Samsung Galaxy S9 Price in Pakistan & Specs

datetime 24  فروری‬‮  2018
Samsung Galaxy S9
Samsung Galaxy S9
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 رواں ہفتہ کے آخر میں منظرعام پر آنے والا ہے مگر لگتا ہے کہ ایسا کوئی فیچر نہیں بچا جو کمپنی کی جانب سے اس ڈیوائس کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے پر لوگ جان سکیں گے۔25 فروری کو گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جائیں گے۔ایس نائن پلس (6.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ) میں بارہ میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جارہا ہے

جو اسے 5.8 انچ کے اسٹینڈرڈ ایس نائن کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنائے گا، کیونکہ امکان ہے کہ ایس نائن میں سنگل کیمرہ ہی بیک پر دیا جائے گا۔ایسا پہلی بار ہوگا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز میں کیمروں کا فرق ہوگا جو عام طور پر آئی فونز میں دیکھنے میں آتا ہے۔اسی طرح اس نئے فلیگ شپ فون کے کیمروں کے فیچرز بھی سامنے آئے ہیں۔صارفین کو ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایف 1.5 اور ایف 2.4 آپرچرز پر سوئچ کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس کا انحصار ان کی جانب سے لی جانے والی تصویر پر ہوگا۔کم روشنی یا میکرو شاٹس کے لیے ایف 1.5 کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جبکہ کسی منظر کو زیادہ فوکس کرنا ہو تو ایف 2.4 زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہوگا۔ایس نائن پلس کا ایک کیمرہ ایف 2.4 آپرچر لاک ہوگا تاکہ زیادہ زوم کرنے یا پورٹریٹ فوٹوز میں مدد مل سکے۔اسی طرح فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ بہت زیادہ شاندار تو نہیں، مگر لیکس کے مطابق اس میں سپر سلوموشن 960FPS ویڈیو سپورٹ موجود ہے۔اسی طرح ایکسینوس 9810 پراسیسر (مختلف ممالک میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دستیاب ہوگا) اس فون کا حصہ ہے۔اور ہاں اس بار فون کے نئے رنگ جیسے کورل بلیو، مڈنائٹ بلیک، پرپل اور ٹائیٹنیم گرے وغیرہ بھی دیئے جائیں گے۔یہ فون رواں ہفتے متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر اگلے ماہ کے پہلے عشرے میں مختلف ممالک میں فروخت ہونا شروع ہوگا اور اس کی قیمت تو ابھی واضح نہیں تاہم توقع کی جارہی ہے کہ ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی۔

گلیکسی ایس نائن کی قیمت 841 یورو ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی بنتی ہے۔ اس کے مقابلے میں گلیکسی ایس نائن پلس کی قیمت 997 یورو جو کہ پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 35 ہزار سے شروع ہوگی اور قیمت کے لحاظ سے تو براہ راست ایپل کے آئی فون ایکس کی ٹکر کا فون ثابت ہوگا۔یہ فونز 480 فریم فی سیکنڈ کی سلوموشن ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے، ایف 2.4 سے ایف 1.5 آپرچر پر سوئچ کیا جاسکے گا۔اس سے ہٹ کر ان فونز میں آئی فون ایکس کے فیچر اینی موجی جیسا تھری ڈی ایموجی فیچر دیا جائے گا جبکہ نیا ڈوئل اسپیکر سیٹ اپ میں دیکھنے میں آئے گا۔ان فون میں اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا جبکہ یہ اگلے ماہ مارچ میں کسی وقت مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…