موبائل کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری، سام سنگ کی جانب سے سستا ترین فون پیش کیے جانے کا امکان

31  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سام سنگ کی جانب سے سستا ترین فون پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی 2023 کی پہلی سہ ماہی میں سستا ترین فون متعارف کرائے گی۔سام سنگ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کے مطابق کمپنی جلد ہی ’ایف 04‘ نامی سستا ترین فون متعارف کرائے گی۔اطلاعات کے مطابق

گلیکسی ایف 04 حالیہ چند سال میں کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا سستا ترین فون ہوگا، جس میں کمپنی 8 جی بی ریم دے گی۔گلیکسی ایف 04 کو 5۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین اور جدید ٹچ اور کلرز ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کے بیک پر بھی دو کیمرے دیے جائیں گے۔سامنے آنے والی معلومات کے مطابق فون کے بیک پر 16 اور 2 میگا پکسل کیمرے ہوں گے تاہم ان میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سینسر استعمال کیے جائیں گے۔اسی طرح گلیکسی ایف 04 کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیے جانے کا امکان ہے،اس میں اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپنی اپنے سافٹ ویئرز بھی استعمال کریگی۔اطلاعات کے مطابق گلیکسی ’ایف 04‘ میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی جائے گی اور اس کے ساتھ 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیے جانے کا امکان ہے۔فون کے مزید فیچرز سے متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں ا? سکی، ممکنہ طور پر فون میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر سام سنگ مذکورہ فون کو صرف بھارت میں پیش کرے گی، جس کے بعد ترتیب وار اسے پاکستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق گلیکسی ’ایف 04‘ کو پاکستان میں دوسرے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے، تاہم اس کی قیمت وہی یعنی 23 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔گلیکسی ایف 04 کو 8 جی بی ریم کے ساتھ 23 ہزار روپے میں کمپنی کا اب تک کا سستا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…