اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)لندن کے گولڈ سمتھ خاندان کی نازوں پلی بیٹی جمائمہ خان 16مئی 1995کو اسلامی رسم و رواج کیساتھ پاکستانی کرکٹ اسٹارعمران خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں مگر یہ بندھن 2004تک چل سکا۔2004میں عمران خان نے جمائمہ سے علیحدگی اختیار کرلی، یوں محبت کا یہ رشتہ جسکی خاطر جمائمہ خان نے اپنے مذہب، تہذیب ، رہن سہن اور شاہانہ طرز زندگی کو خیرآباد کہا تھا ٹوٹ گیا۔ جس کا غم عمران خان کو
ہو یا نہ ہوجمائمہ گولڈسمتھ کو آج تک ہے۔ اس کاا ظہار انہوں نے اس وقت کیا جب عمران خان نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تھا جس پر جمائمہ کہنے لگیں کہ اگر یہ شادی ہوگئی تو میں اپنے نام کیساتھ خان لکھنا چھوڑ دوں گی ، پھر ایسا ہی ہوا، جب خان صاحب نے دوسری شادی رچائی تو لندن میں جمائمہ کا دل ٹوٹ گیا اور وہ جمائمہ خان سے جمائمہ گولڈسمتھ ہوگئیں ۔ نام تو بدل گیا مگر سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئیٹر پر ان کا یوزر نیم آج بھی جمائمہ خان ہیہےیہ شادی کیسے ٹوٹی اس کے بارے میں متضاد خبریں گردش میں رہیں۔ کہتے ہیں کہ خان صاحب سیاست میں آئے تو جمائمہ خان کے نام کو ان کیچھیڑ بنادی گئی۔ مولویوں کے قبیلے نے یہ نہیں سوچا کہ وہ مسلمان ہوئیں بلکہ تنقید کی تمام تر حدیں پار کردیں اور جمائمہ کیساتھ یہودی لابی کو جوڑتے ہوئے عمران خان کو یہودی ایجنٹ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ جس کا نتیجہ 22جون2004کو ایک پریس ریلیز کی صورت میں نکلا، یہ پریس ریلیز نہ صرف خود محبت کے قتل کا واضح ثبوت ہے بلکہ اس کے دکھ بھرے الفاظ بھی یہ کہہ رہے ہیںکہ عمران خان کیلئے یہ فیصلہ کس قدر مشکل تھا۔ پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ ’وہ دکھ کے ساتھ اعلان کر رہے ہیں کہ ان کے اور جمائما کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ طلاق کا فیصلہ دونوں کا مشترکہ ہے اور دونوں کے لئے نہایت ہی افسوسناک بھی،ان کا گھر اور مستقبل پاکستانمیں ہے جبکہ جمائما نے پاکستان میں رہنے کی بڑی کوشش کی، لیکن میری سیاسی زندگی نے ان کی یہاں سکونت کو دشوار بنادیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی ہے۔