پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ میں درس قرآن کے دوران جب ایک عالم نے نبی کریمؐ سےمتعلق متنازعہ بیان دیا تو اعتکاف میں بیٹھے احسن اقبال پر کیا گزری اور انہوں نے پھر اس عالم سے کیا کہا،دلچسپ واقعہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک یارسول اللہ کے ڈی چوک دھرنے میں تین نومبر 2017کو ڈاکٹر اشرف جلالی کی پریس کانفرنس سے قبل سٹیج پر موجود تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ایک قائد نے رمضان شریف میں مسجد نبوی ؐ میں اعتکاف کے دوران ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ چار سال سے رمضان شریف مدینہ شریف میں گزار رہا ہوں اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ گزشتہ سال

ہمارے موجودہ وزیرداخلہ احسن اقبال بھی رمضان شریف میں اعتکاف کے سلسلے میں مسجد نبویؐ میں موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آپ مسجد نبویؐ کے باب الفہد سے داخل ہوں تو اس کے دائیں جانب وزیر داخلہ احسن اقبال بھی اعتکاف میں بیٹھے تھے اور میں بھی ان کے ساتھ والے حجرے میں اعتکاف میں تھا۔ مسجد نبویؐ میں ایک ڈاکٹر باسط ہے جو درس قرآن دیتا ہے وہاں۔ دوران درس مسجد نبویؐ میں اس نے بڑے واہیات قسم کے الفاظ استعمال کئے، کہا کہ نبی پاک صاحب لولاک ؐ کی جانب رغبت رکھنا شرک اکبر ہے، اور یا رسول اللہ کہنا اس وقت جائز تھا جب نبیؐ موجود تھے، نبی کریمؐ سے استغاثہ، نبی پاک صاحب لولاکؐ سے طلب شفاعت، طلب مغفرت اس وقت جب نبیؐ زندہ تھےان کے یہ الفاظ تھے کیونکہ وہ حیات نبیؐ کے منکر ہیں، اس کا کہنا تھا کہ یہ جو تم دوڑ دوڑ کر روضہ شریف کی جانب آتے ہو اور یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے ہواس سے اجتناب برتو۔جب ڈاکٹر باسط نے یہ بات کہی تو میں نے دیکھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال اس دن کھڑے ہو گئے اور ڈاکٹر باسط کے پاس جا کر کہا کہ حضرت!یہ آپ کیا فرما رہے ہیں، یہاں ہر مسلک کا بندہ موجود ہے، تو سب کی دل آزاری ہوگی۔ میں احسن اقبال کے پیچھے کھڑا تھا، میں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی دل آزاری نہیں ہو رہی بلکہ یہ بدبخت نبی پاکؐ کی دل آزاری کر رہا ہے۔ پھر میں نے ڈاکٹر باسط کو کہا

کہ جناب کیا آپ طلب مغفرت اور طلب شفاعت سے متعلق جو بات کہی ہے اس پر میرے ساتھ یہیں پر گفتگو کرتے ہیں؟تو میں نے سورۃ محمدؐ کی آیت نمبر 19پڑھ دی۔یہ آیت بتاتی ہے کہ رسول کریمؐ اپنی امت کیلئے دعائے مـغفرت کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…