پاکستان کے معروف کالم نگار ، صحافی ، اینکر پرسن و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے اپنے پروگرام ’کل تک‘میں قانون کی بالادستی اور احترام کے حوالے سے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور پاکستان کے پہلے چیف جسٹس سر عبدالرشید کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کے قیام کے بعد جب قائداعظم محمد علی جناحؒ ملک کے پہلے گورنر جنرل کا حلف اٹھانے کیلئے گورنر جنرل ہائوس تشریف
لائے تو وہ سیدھا سٹیج پر گئے اور وہاں موجود گورنر جنرل کی کرسی پر براجمان ہو گئے۔ اسی دوران جسٹس سر عبدالرشید نے اے ڈی سی بلوایا اور اس سے کہا کہ قائداعظمؒ نے حلف نہیں لیا، یہ ابھی گورنر جنرل کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے آپ انہیں وہاں سے اٹھائیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو جب معلوم ہوا تو وہ نہ صرف کرسی سے اٹھ گئے بلکہ انہوں نے جسٹس سر عبدالرشید سے اس بات پر معذرت بھی کی ۔