منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

اخروٹ چور

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

ایک شخص نے ڈرائی فروٹ کی دُکان ڈال رکھی تھی۔ ایک شرارتی بچہ روزانہ وہاں جاتا اورایک اخروٹ اُٹھا کر بھاگ جاتا۔ لیکن اُس شخص کو اُس بچے کی یہ عادت کبھی بُری نہیں لگی تھی، کیونکہ وہ سوچتا تھا کہ اُس کے پاس منوں، ٹنوں کے حساب سے اخروٹ پڑے ہوئے ہیں، اگر اُن میں سے ایک آدھ اخروٹ یہ بچہ لے بھی جاتا ہے تو کونسا نقصان ہو جائے گا

لیکن ایک روز یہ شخص اپنی دُکان کی خرید و فروخت اور نفع نقصان کا حساب لگا رہا تھا تواچانک اُس نے سوچا کہ ایک کلو میں 25 سے 30 اخروٹ آتے ہیں اور فی کلو اخروٹ کی قیمت 350 روپے بنتی ہے تو اِسکا مطلب ہے کہ وہ بچہ مذاق مذاق میں اُسے ہر مہینے 350 روپے کا نقصان دے کر چلا جاتا ہے۔ چنانچہ اِس خیال کے آتے ہی اُس نے ارادہ کیا کہ آئندہ وہ بچے کو اخروٹ اُٹھانے نہیں دےگا۔عزیز دوستو! ہماری زندگی بھی ڈرائی فروٹ کی اُس دکان کی مانند ہے جس میں ہمارا ایک ایک لمحہ اُن اخروٹ کی مثال ہے جو بچہ مذاق مذاق میں لے جاتا ہے۔ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ جو لمحے ہم خدا اور رسول ﷺ کی نافرمانی میں یونہی مذاق مذاق میں گزار دیتے ہیں، وہ کتنے قیمتی ہوتے ہیں، جو ایک بار چلے گئے تو پھر کبھی لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔ لمحۂ فکریہ تو یہ ہے کہ اُس ڈرائی فروٹ والےشخص کو تو اپنے اخروٹ ضائع ہونے کا احساس ہو گیا تھا، لیکن ہمیں اپنی زندگی کے قیمتی اور انمول لمحوں کے ضائع ہونے کا نہ تو احساس ہوتا ہے اور نہ ہی افسوس۔ ہم سوچتے ہیں کہ ہماری زندگی میں سے اگر چند لمحے ضائع بھی ہو گئے تو کیا نقصان ہو جائے گا، ہم اللہ سے معافی مانگ کر پھر سے نیک بن جائیں گے۔ لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ موت کبھی بھی، کہیں بھی اور کسی بھی حال میں آ سکتی ہے۔اللہ سے دُعا ہے کہ موت سے پہلے پہلے ہمیں اپنے تمام معاملات کو درست کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…