جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جب جنرل پرویز مشرف نے مجھےحجاب میں دیکھا۔۔اسریٰ غوری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی، وہاں حجاب لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ میں نے شروع ہی سے حجاب لیا۔ ہاں!شعوری طور پر حجاب کی سمجھ آج سے پندرہ سال پہلے آئی جب خود قرآن کو اپنی آنکھوں سے پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا۔ ہم جس ماحول میں پروان چڑھے ، وہاں حیا اور حجاب ہماری گھٹیوں میں ڈالا گیا تھا۔ سو الحمد اللہ! کبھی حجاب بوجھ نہیں لگا۔

حجاب کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی یا رکاوٹ نہیں آئی، بلکہ میرا تجربہ قرآن کی اس آیت کے مترادف رہا۔’’تاکہ تم پہچان لی جائو اور ستائی نہ جائو‘‘الحمد اللہ !حجاب نے میری راہ میں کبھی کوئی مشکل نہیں کھڑی کی بلکہ میں نے اس کی بدولت ہر جگہ عزت اور احترام پایا۔ اک واقعہ سنانا چاہوں گی۔ پرویز مشرف دور میں پاک فوج کی ’ایکسپو2001‘نمائش منعقد ہوئی تھی۔ یہ ایک بڑی گیدرنگ تھی۔ اس کی تقریب میں واحد باحجاب میں ہی تھی، کچھ خواتین(آفیسرز کی بیگمات)نے اشاروں کنایوں میں احساس دلاہا کہ ایسی جگہوں پر حجاب کی کیا ضرورت؟میں مسکرا دی۔ کچھ دیر میں جنرل مشرف خواتین سے سلام کرنے لگے، خواتین جاتیں، ان سے ہاتھ ملاتیں، ان کے ساتھ لگ لگ کر تصاویر بناتیں۔ میں کچھ اندر سے گھبرائی ہوئی تھی۔ اسی اثنا میں جنرل مشرف میری جانب مڑے، مجھے حجاب میں دیکھا تو اپنے دونوں ہاتھ کمر پر باندھ لئے اور جاپانیوں کے طریقہ سلام کی طرح تین بار سر جھکا کر سلام کیا۔ خواتین کا مجمع میری جانب حیرت سے تک رہا تھا۔ میری آنکھوں میں نمی اور فضائوں میں میرے رب کی گونج سنائی دے رہی تھی۔’’تاکہ تم پہچان لی جائو اور ستائی نہ جائو‘‘(بشکریہ دلیل ڈاٹ کام)

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…